پیپلزپارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
پیپلزپارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے عوام کو سستی بجلی سے دور کردیا گیا ہے۔پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے جواب میں لکھا بالکل، پاکستان پیپلزپارٹی سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس سپورٹ نہیں کرے گی۔
ایک اور پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران ملازمین کی تنخواہوں میں تقریبا 150 فیصد اضافہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ معاشی چیلنجز کے باوجود پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوامی فلاح کو ترجیح دی اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے جرات مندانہ اقدامات کیے۔مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں ملک کے سب سے کمزور طبقے کی مدد کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) بھی شروع کیا گیا۔
ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بجٹ میں تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ بھی موجودہ مہنگائی میں ناکافی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہے، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافی ٹیکس سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوگا جب کہ حیدرآباد-کراچی موٹروے کے لیے صرف 15 ارب روپے ایک مذاق ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 17 ہزار 573 ارب روپے کا بجٹ 26-2025 پیش کیا تھا۔بجٹ تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار کردہ سولر پینلز کے درمیان مسابقت میں برابری کو یقینی بنانے کے لیے تجویز ہے کہ سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے، یہ اقدام پاکستان میں سولر پینلز کی مقامی صنعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکاچین تجارتی معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی امریکاچین تجارتی معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی پنجاب حکومت کا بجٹ کب پیش ہوگا؟ تاریخ تبدیل کر دی گئی تنخواہ دار کو گزشتہ 4 بجٹ کے مقابلے میں اس بار ریلیف دیا، عطا تارڑ ترکیے 48 جدید ترین کان لڑاکا طیارے انڈونیشیا کو فروخت کریگا: ترک صدرکا اعلان سمندروں کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر پرجوش اقدامات کیے جائیں، پاکستان بجٹ 2025-26 : سوشل میڈیا کی آمدنی پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس پیپلزپارٹی نے کے لیے
پڑھیں:
ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ 3 نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ 3 نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، غیر سیاسی سوچ اور سازش کی وجہ سے کشمیر میں سیاسی ویکیوم پیدا کیا گیا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کشمیر کی صحیح معنوں میں نمائندگی کر سکتی ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکرگزار ہوں، کشمیر کے عوام سے وعدہ ہے کبھی اۃن کو مایوس نہیں کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ایک سیاسی اور جمہوری جماعت ہے، کشمیر کے عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے، ہماری جماعت آزاد کشمیر میں حکومت بنانےکی پوزیشن میں آگئی ہے۔