علی شیخ

صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے 89 سالہ بزرگ شہری سید ہارون رشید موٹر بائیکس کو اپنا پہلا اور آخری پیار مانتے ہیں۔ وہ اپنی بائیکس بھی گھر کی لابی میں پارک کرتے ہیں۔

سید ہارون رشید پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں مگر بائیک رائیڈنگ کا جنون برسوں سے رکھتے ہیں اور اپنی قیمتی موٹر سائیکلز کو بیڈروم اور اس کے اطراف میں ہی پارک کرتے ہیں۔

اس زندہ دل شخص کے پاس نہ صرف قیام پاکستان سے قبل کی قیمتی موٹر سائیکلیں ہیں بلکہ ان کی تاریخ، انہیں چلانے اور حادثات سے بچنے کا طریقہ بھی بخوبی جانتے ہیں۔

ہارون رشید کا گھر موٹر سائیکلز اور ان سے جڑی چیزوں سے سجا ہوا ہے۔ وہ انہیں اپنا پہلا اور آخری پیار قرار دیتے ہیں۔ ان کے پیار کی مزید کہانی جانتے ہیں اس ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

مالدیپ نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر مکمل پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

مالدیپ نے تمباکو نوشی کے خلاف ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے نئی نسل کے لیے تمباکو کے استعمال پر مستقل پابندی نافذ کر دی، یوں وہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے آئندہ نسلوں کے لیے سگریٹ نوشی کو قانونی طور پر ممنوع قرار دیا ہے۔

مالدیپ کی وزارتِ صحت کے مطابق نئے قانون کے تحت یکم جنوری 2007 کے بعد پیدا ہونے والے افراد پر زندگی بھر تمباکو مصنوعات کی خرید و فروخت اور استعمال مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔

یہ قانون صدر محمد معیزو نے مئی میں منظور کیا تھا، جس کا مقصد تمباکو سے پاک نسل کی تشکیل اور عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

وزارتِ صحت کے بیان میں کہا گیا کہ یہ پابندی ایک جرات مندانہ اقدام ہے تاکہ نوجوان شہری تمباکو کے مہلک اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

حکام کے مطابق یہ پالیسی عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مالدیپ نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر مکمل پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
  • ایکسکلیوسیو انٹرویوز اکتوبر 2025
  • فیصل آباد: موٹر وے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
  • لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
  • سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی آسامیوں کا پہلا اشتہار جاری
  • چند سال قبل چوری شدہ موٹر سائیکل کا ای چالان اصل مالک کے گھر پہنچ گیا
  • شہری اراضی کو قبضہ گروہوں سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے‘آباد
  • لاہورہائیکورٹ :شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت
  • ڈیم ڈیم ڈیماکریسی (پہلا حصہ)
  • ای چالان کو سکھر، لاڑکانہ حیدر آباد و دیگر شہروں میں بھی نافذ کیا جائے، شاداب نقشبندی