عاصم اظہر اور انکی منگیتر میرب نے راہیں جدا کرلیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور ان کی منگیتر اداکارہ میرب علی نے راہیں جدا کرلیں۔عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپ لوڈ کرتے ہوئے منگیتر میرب علی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔عاصم نے اسٹوری میں فینز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہم ایک ذاتی بات آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے فینز او دوستوں کاحق ہے'۔عاصم اظہر نے بتایا کہ کافی سوچ و بچار اور غور و فکر کے بعد میں نے اور میرب نے باہمی رضامندی سے الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ ہم نے خوبصورت لمحات شیئر کیے اور ایک مشترکہ مستقبل کی امید رکھی، لیکن زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی۔ ہم ایک دوسرے اور اپنے خاندانوں کی دل سے عزت کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔انہوں نے فینز سے گزارش کی کہ وہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔یاد رہے کہ 2022 میں عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ہوئی تھی۔اس سے قبل عاصم اظہر کی ہانیہ عامر سے قریبی دوستی بھی شوبز حلقوں میں موضوع گفتگو رہ چکی ہے بعد ازاں ان کے بریک اپ کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی
لاہورہائیکورٹ میں کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بچے فیس بک اور ٹک ٹاک پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں، جس سے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سوشل میڈیا پر سسٹم موجود ہے کہ بچوں کی رسائی کو محدود کر سکتے ہیں۔ والدین بچوں کے سوشل میڈیا تک رسائی کو چیک کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک بھی والدین ایسی ہی رسائی رکھتے ہیں ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ اس پر کیا کہیں گے؟، جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ انہوں نے پٹیشن میں فریق ہی غلط بنایا ہے۔ حکومت پاکستان کو فریق بنانا چاہیے تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر انہوں نے پی ٹی اے کو درخواست دی ہے تو ان سے پتا کر کے عدالت کو آگاہ کریں۔ کمیشن کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں کے معاملات کو حل کرنے کے لیے ان سے رابطہ کر سکیں۔