وزیراعظم کا چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی و دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے تنخواہوں میں حالیہ اضافے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم تنخواہوں میں اضافے پر حتمی فیصلہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں حالیہ اضافے کا فوری نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم تنخواہوں میں اضافے پر حتمی فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تنخواہوں میں اضافے پر عوامی ردعمل اور معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے بجٹ پیش کرنے سے صرف ایک دن قبل سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 600 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، اب سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ 5 ہزار روپے سے بڑھ کر 13 لاکھ مقرر کر دی گئی ہے جبکہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق بھی یکم جنوری 2025ء سے ہوگا۔
دوسری جانب وزیر دفاع اور لیگی راہنما خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر کی تنخواہوں میں اضافے پر عوامی تنقید کے بعد اسے معاشی فحاشی قرار دیا ہے، سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے تنخواہوں اور مالی مراعات میں اضافے کی مخالفت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تنخواہوں میں اضافے پر سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں چیئرمین سینیٹ اضافے کا
پڑھیں:
فردوس شمیم نقوی نے مرزا آفریدی کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی وجہ بتا دی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے مرزا آفریدی کو سینیٹ کا ٹکٹ دیئے جانے کی وجہ بتا دی۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے پروگرام ’’ان فوکس‘‘ کی میزبان نادیہ نقی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سینیٹ ٹکٹوں پر فردوس شمیم نقوی سے گفتگو کا کلپ شیئر کیا ہے۔
میزبان کے سوال’’پی ٹی آئی میں ٹکٹ پھر ان لوگوں کو دیا گیا جن کیلئے کہا گیا تھا کہ ان کو جتوانا ہے‘‘کے جواب میں فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ نہیں بتائیں کس نے کہا۔
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق کر لیا
ٹی وی میزبان نے کہاکہ میں آپ سے پوچھ رہی ہوں ،اس پر فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ آپ پھر مجھے بولنے دیجیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پہلی چیز مراد سعیدجوسینیٹ ٹکٹ کے مستحق تھے،نادیہ نقی نے کہاکہ ٹھیک ہے وہ تو آپ کی پارٹی میں ہیں، اس پر فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ اعظم سواتی ، فیصل جاوید خان،روبینہ ناز،ایک آدمی (مرزا آفریدی)پر اعتراض ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ مرزاآفریدی ایک بااثر شخص ہے،وہ پارٹی کی مالی معاونت بھی کرتا رہا ہے،ہر پارٹی کو خاص طور پر اس دور میں بھی مالی اعانت کی ضرورت ہوتی ہے،جہاں ہم پارٹی ورکرز ،سیاستدانوں اور سپورٹرز کو ٹکٹ دیتے ہیں ،سینیٹ کے لیول پر ہمیں ان لوگوں کی خدمات کو بھی تسلیم کرنا ہوتا ہے،جو پارٹی کی گاہے بگاہے مدد کرتے آ رہے ہیں۔
آگ لگے بستی میں، ہم ہیں اپنی مستی میں
فردوس شمیم نقوی نے سینٹ کا ٹکٹ افریدی کو دیے جانے کی وجہ بتا دی کہا کہ وہ پارٹی کی مالی معاونت کرتے ہیں اور ایسے میں سینٹ کا ٹکٹ نہ صرف سیاست دانوں کو پارٹی کے سپورٹرز کو دیا جاتا ہے بلکہ ان کو بھی جو پارٹی کی گاہ بگاہے فنڈنگ کریں@Dawn_News @PTIofficial @Fsnaqvi… pic.twitter.com/6q87qaOkRZ
— Nadia Naqi (@NadiaNaqi) July 27, 2025مزید :