ایران کسی دباؤ میں نیوکلیئر تحقیق نہیں روکے گا، صدر مسعود پہزشکیان کا دوٹوک اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران : ایرانی صدر مسعود پہزشکیان کاکہنا ہے کہ ایران کسی بھی بیرونی دباؤ میں آ کر اپنے ایٹمی تحقیقاتی پروگرام کو بند نہیں کرے گا، کوئی غیر ملکی طاقت ایران کی سائنسی پیش رفت کو روکنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق صوبہ ایلام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےصدر پہزشکیان نے اعلان کیا کہ ایران اپنے پرامن ایٹمی منصوبے کو جاری رکھے گا اور مغربی ممالک کی منظوری کے بغیر طب، صنعت اور زراعت جیسے شعبوں میں نیوکلیئر توانائی کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، انہوں نے مغربی طاقتوں کی جانب سے ایران کے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے کے مطالبے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔
انہوں نےمزید کہا کہ ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا ، سپریم لیڈر کی جانب سے ایٹمی اسلحہ کی تیاری پر سخت پابندی عائد ہے اور ایران کا نیوکلیئر پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے “بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی” (IAEA) نے ایران کے خلاف ایک قرارداد منظور کی، جس میں کہا گیا کہ ایران نے جوہری معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے، اس قرارداد کے بعد ایران پر عالمی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے کہ وہ اپنے نیوکلیئر پروگرام کی تفصیلات واضح کرے اور بین الاقوامی خدشات کا جواب دے۔
واضح رہےکہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا عمل بھی جاری ہے، اپریل سے اب تک فریقین کے درمیان پانچ ملاقاتیں ہو چکی ہیں اور اب چھٹے دور کی بات چیت اتوار کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں متوقع ہے، جس میں کسی ممکنہ نئے معاہدے کی امید کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہ ایران
پڑھیں:
پاکستان کا افغانستان کو دوٹوک پیغام، ایشیا کپ میں بھارت کی گھٹیا حرکت
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغانستان ایشیا کپ بھارت کی گھٹیا حرکت پاکستان دوٹوک پیغام وی نیوز