خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ آج پیش کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخو ا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج سہ پہر 3 بجے پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بجٹ کی منظوری کیلیے پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کا بجٹ برائے مالی سال 26-2025 آج سہ پہر تین بجے پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 8 بجے طلب کرلیا ہے جس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کیلیے پارلیمانی اراکین کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین کو بجٹ پر اعتماد میں لیا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ کی منظوری سمیت اہم فیصلے ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آج صبح کابینہ اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پارلیمانی پارٹی بجٹ کی منظوری اجلاس میں
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔