Express News:
2025-11-03@10:45:32 GMT

ترکیے میں 2800 سال پرانا شاہی مقبرہ دریافت

اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT

ترکیے کے تاریخی شہر گورڈین کے قریب ایک زبردست دریافت ہوئی ہے، تقریباً 2,800 سال پرانا شاہی مقبرہ۔

یہ مقبرہ فرائجیا بادشاہت کا حصہ ہے جس کے بادشاہ مائیڈس کا نام تاریخ کے اوراق میں محفوظ ہے۔ گورڈین، انقرہ سے جنوب مغرب میں واقع، فرائجیا بادشاہت کا قدیم مرکز تھا۔ 

یہ بادشاہت آٹھویں قبل مسیح کی ہے یعنی تقریباً 2,800 سال پرانی۔ اسے Tumulus T‑26 کہا جاتا ہے اور یہ مائیڈس ماؤنڈ کے قریب واقع ہے جسے مائیڈس کے والد کی قبر سمجھا جاتا ہے۔ 

جلی ہوئی انسانی باقیات گورڈین کی تاریخ میں سب سے قدیم لاشوں کو جلانے کی مثال ہے۔ اس مقبرے کے اندر بہت سی قدیم شاندار اشیا بھی ملیں۔ جس میں کانسی کے برتن، آب خورے، کٹوریاں اور یہاں تک کہ کچھ اب بھی لوہے کے کیلوں سے دیواروں پر لٹکی ہوئی اشیا ملیں جو کہ شاہی دعوتی رسم یا فاتحانہ رسومات کی نمائندگی کرتی ہیں۔

ثقافتی و جغرافیائی حوالوں کی بنیاد پر تخمینہ ہے کہ قبر اسی خاندان کے کسی فرد کی ہے، جو بادشاہ مائیڈس کا قریبی رشتہ دار تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل آمد کیلئے ترکیے میں اجلاس، اسحاق ڈار شرکت کریں گے

اسلام آباد:

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی دعوت پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور امداد سمیت دیگر معاملات پر استنبول میں ہونے والے عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے ایک روزہ دورے پر کل استنبول جائیں گے۔

دفترخارجہ کے مطابق استنبول اجلاس کے دوران پاکستان اس بات پر زور دے گا کہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد، مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا، فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی اور غزہ کی تعمیر نو کو یقینی بنایا جائے۔

پاکستان اس موقع پر اس مؤقف کا اعادہ بھی کرے گا کہ عالمی برادری کو مشترکہ کوششوں کے ذریعے ایک آزاد، قابل بقا اور مسلسل ریاست فلسطین کے قیام کو یقینی بنانا چاہیے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو اور جو 1967 سے قبل کی سرحدوں اور متعلقہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے ساتھ ساتھ عرب امن منصوبے کے مطابق ہو۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اس امر پر پختہ یقین رکھتا ہے اور ہمیشہ سے اس کوشش میں مصروف رہا ہے کہ فلسطینی عوام کو انصاف، امن اور عزت کے ساتھ ان کے حق خودارادیت کی تکمیل کے لیے تمام ممکنہ سفارتی و انسانی اقدامات کیے جائیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سات دیگر عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر اس امن کوشش کا حصہ رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ امن معاہدہ شرم الشیخ میں طے پایا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • شہزادہ ولیم  چچا اینڈریو کے خلاف سخت اقدام پر کیوں خوش ہیں؟
  • حماس کیجانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل آمد کیلئے ترکیے میں اجلاس، اسحاق ڈار شرکت کریں گے
  • ملتان میں کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام
  • ملتان کسٹمز کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام،کروڑوں کا مال برآمد
  • نارووال،خانہ بدوش بچہ کچرے کے ڈھیر سے کام کی اشیا تلاش کررہاہے
  • پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
  • پاک،افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیہ جائینگے
  • پرانا سکھر میرانہ محلہ کے مکین ترقیاتی کام نہ کرانے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
  • بادشاہ چارلس نے شہزادہ اینڈریو سے شاہی خطاب واپس، ونڈسر محل خالی کروا لیا