ایران اس وقت فلسطین کی حمایت اور مزاحمت کی قیمت چکا رہا ہے، القسام
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ ایرانی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیل کی حملے خطے کو غیر مستحکم کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ خطے کو غیر مستحکم کرے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ ایرانی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیل کی حملے خطے کو غیر مستحکم کرے گا۔ حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران اس وقت فلسطین کی حمایت اور مزاحمت کی قیمت چکا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ دہشت گردانہ اقدام ہے، ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مختلف ممالک کے عوامی اور انسانی حقوق کے سرگرم گروہوں نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور غزہ کے ظالمانہ محاصرے کو توڑنے کی کوشش کی، جس پر صہیونی رژیم کا یہ جارحانہ ردعمل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر صہیونی رژیم کے حملے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور دہشت گردانہ اقدام قرار دیا ہے۔ بقائی نے کہا کہ یہ حملہ نہ صرف فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں سرگرم انسانی ہمدردی رکھنے والے گروپوں کے خلاف ہے بلکہ غزہ کے محاصرے کو توڑنے کی کوششوں پر بھی حملہ ہے۔ انہوں نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی رژیم کی یہ کارروائی غیر قانونی اور غیر انسانی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مختلف ممالک کے عوامی اور انسانی حقوق کے سرگرم گروہوں نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور غزہ کے ظالمانہ محاصرے کو توڑنے کی کوشش کی، جس پر صہیونی رژیم کا یہ جارحانہ ردعمل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صمود کاروان پر حملہ اور اس کے شرکاء کی گرفتاریاں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں اور عالمی برادری پر لازم ہے کہ فوری طور پر اس کے خلاف اقدامات اٹھائے۔