بلاول بھٹو زرداری کیخلاف نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدالت میں جسٹس خالد اسحاق نے اس درخواست پر سماعت کی اور درخواست گزار اشبا کامران نے تحریری دلائل دیے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے کہا کہ درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری پنجاب سے منتخب نہیں ہوئے۔
درخواست گزار نے بتایا کہ میں نے بلاول بھٹو زرداری کی ایم این اے شپ کو چیلنج نہیں کیا، میں نے بیک وقت دو پارٹیوں کے سربراہ کی حیثیت کو چیلنج کیا ہے۔
درخواست گزار نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری بیک وقت پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے رکن ہیں، الیکشن ایکٹ کے تحت بیک وقت 2 سیاسی جماعتوں کی رکنیت نہیں رکھی جاسکتی۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ بلاول بھٹو الیکشن ایکٹ کے تحت رکن قومی اسمبلی نہیں رہ سکتے، اسپیکر قومی اسمبلی کو بلاول بھٹو کی اسمبلی رکنیت سے نااہلی کےلیے ریفرنس بھیجنے کی ہدایت کی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری درخواست گزار
پڑھیں:
سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت، علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت اور علاقائی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جے 10 سی طیارے بنانے والے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، ہر علاقائی اور عالمی فورم پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کلید ہے، سی پیک دونوں ممالک کی دوستی کا عملی ثبوت اور خطے کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ چین کے ساتھ تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا، پاک چین دوستی کی میراث آئندہ نسلوں کو منتقل کرنا ہے۔