اگر ٹرمپ کو پہلے سے پتہ تھا تو انہوں نے اسرائیل کو کیوں نہیں روکا؟ ملیحہ لودھی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان کی امریکا میں سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کیا امریکا نے اسرائیل کو حملہ کرنے کےلیے گرین سنگل دیا؟ اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اگر ٹرمپ کو پہلے سے پتہ تھا تو انہوں نے اسرائیل کو کیوں نہیں روکا۔ امریکا کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتی کہ اس صورتحال میں روس کوئی کردار ادا کرسکتا ہے۔ اسرائیل صرف امریکا کی بات سنتا ہے، اس صورتحال میں امریکا کے علاوہ کوئی کچھ نہیں کرسکتا، یوکرین کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ ناکام رہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے ردعمل کا انتظار کر رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ او آئی سی غزہ میں خونریزی کو روک نہیں سکی، سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے ردعمل آیا، بیانات سے اب کام نہیں چلے گا۔ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے، اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ چین نے کہا ہے کہ خطے میں تناؤ کو کم کرنےکی ضرورت ہے، ضروری ہے کہ ایران کے ساتھ یک جہتی کےلیے شانہ بشانہ کھڑے رہیں۔
سابق سفیر کا کہنا تھا کہ خطہ غیر مستحکم ہوتا ہے تو اس کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا، تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، خطے میں جنگ طویل ہوتی ہے تو اس کے معاشی اثرات بھی ہوں گے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملیحہ لودھی کا کہنا نے کہا
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔