ایران : پاکستانی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مشن، شہباز شریف کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں سیل قائم
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
ایران پر رات گئے اسرائیلی حملوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایران میں موجود پاکستانی زائرین اور شہریوں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت خارجہ میں کرائسسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے حکم دیا کہ پاکستانی زائرین کی ایران میں حفاظت اور ملک واپسی کے لیے تمام وسائل بروئےکار لاتے ہوئے ہنگامی اقدمات اٹھائے جائیں.
واضح رہے کہ گزشتہ رات گئے اسرائیل نے ایران پر بڑا حملہ کر دیا تھا. جس کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے تھے. اسرائیل نے حملے میں ایران کے جوہری اور عسکری مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 5 شہری شہید اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کیا کہ اسرائیلی حکومت نے ایران پر رات کے وقت کیے گئے حملوں سے اپنی تلخ اور تکلیف دہ تقدیر رقم کر دی ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایران میں
پڑھیں:
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا ترکیے کے وزیرخارجہ ہاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ
---فائل فوٹونائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور ترکیے کے وزیرِ خارجہ ہاقان فیدان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے اسرائیل کے غزہ میں جاری مظالم، انسانی المیے، بھوک، جبری بےدخلی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار تشویش کیا گیا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی، فوری جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے عالمی کوششوں پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام اور ان کے جائز مؤقف کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں آج 2 ریاستی حل پر عملدرآمد سے متعلق عالمی کانفرنس سے مثبت نتائج آنے کی امید کی جا رہی ہے۔