عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ سے متعلق پاکستان-یورپی یونین مذاکرات کا 5واں دور جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ ’تباہی کا فارمولا‘ ہے، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

پاکستانی وفد کی قیادت سفیر اور ایڈیشنل خارجہ سیکریٹری برائے اسلحہ کنٹرول طاہر حسین اندرابی کر رہے تھے جبکہ یورپی یونین کے وفد کی سربراہی اسٹیبلشمنٹ برائے اسلحے کے سربراہ خصوصی سفیر برائے تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ اسٹیفن کلیمنٹ کر رہے تھےے سی ڈی سی کے ڈائریکٹر ملک قاسم مصطفی نے سیشن کی نظامت کی۔

دونوں فریقین نے بین الاقوامی اور علاقائی امن، سلامتی اور اسٹریٹجک استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کی جانب سے یورپی یونین کے مذاکرات کاروں کو حالیہ پاک بھارت تنازع کے تناظر میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

بات چیت میں تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کی مختلف جہتوں پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔

اس کے علاوہ ملٹی لیٹرل ایکسپورٹ کنٹرول ریجیمز میں حالیہ رجحانات اور عالمی سلامتی پر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے مضمرات کا جائزہ لیا گیا۔ سائنس اور ڈپلومیسی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی راہیں بھی تلاش کی گئیں۔

فریقین نے سنہ 2026 میں برسلز میں مذاکرات کا چھٹا دور منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیے: مصنوعی ذہانت ڈرون اور روبوٹس کو کیسے زیادہ مہلک بنا دے گی؟

اپنے دورہ پاکستان کے دوران یورپی یونین کے خصوصی ایلچی نے سیکریٹری خارجہ سے ملاقات کی اور انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز، اسلام آباد میں گول میز مباحثے میں شرکت کی۔

عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ پر پاکستان-یورپی یونین ڈائیلاگ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان وسیع تر اسٹریٹجک مصروفیات کا ایک لازمی حصہ ہے جسے سال 2012 سے ادارہ جاتی شکل دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا عسکری مصنوعی ذہانت کے بڑھتے استعمال پر اظہار تشویش

پاکستان مذاکرات کے اس باقاعدہ طریقہ کار کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اسے عالمی اور غیر علاقائی سلامتی کے مسائل پر تعمیری مشغولیت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹیفن کلیمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز تخفیف اسلحہ طاہر حسین اندرابی یورپی یونین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تخفیف اسلحہ طاہر حسین اندرابی یورپی یونین یورپی یونین کے تخفیف اسلحہ عدم پھیلاؤ

پڑھیں:

رکن ممالک اسرائیل کیساتھ تجارت معطل اور صیہونی وزرا پر پابندی عائد کریں، یورپی کمیشن

یورپی کمیشن کے مطابق اسرائیلی جارحیت یورپی یونین اسرائیل ایسوسی ایشن معاہدے کے انسانی حقوق اور جمہوری اصولوں کے احترام کو لازمی قرار دینے والے آرٹیکل 2 کی خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی کمیشن نے اپنے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ غزہ جنگ کے باعث اسرائیل کے ساتھ تجارتی مراعات معطل کردی جائیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ بعض اسرائیلی مصنوعات پر اضافی محصولات لگائیں۔ انھوں نے اپیل کی کہ اسرائیلی آبادکاروں اور انتہاپسند اسرائیلی وزراء ایتمار بن گویر اور بیتزالیل سموتریچ پر پابندیاں عائد کرنے کی اپیل کی۔ یورپی کمیشن کے مطابق اسرائیلی جارحیت یورپی یونین اسرائیل ایسوسی ایشن معاہدے کے انسانی حقوق اور جمہوری اصولوں کے احترام کو لازمی قرار دینے والے آرٹیکل 2 کی خلاف ورزی ہیں۔ انھوں نے غزہ میں بگڑتی انسانی المیے، امداد کی ناکہ بندی، فوجی کارروائیوں میں شدت اور مغربی کنارے میں E1 بستی منصوبے کی منظوری کو خلاف ورزی کی وجوہات بتایا۔

یورپی کمیشن کی صدر اورسلا فان ڈیر لاین نے فوری جنگ بندی، انسانی امداد کے لیے کھلی رسائی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ تعاون روک دیا جائے گا۔ تاہم یورپی یونین کے 27 رکن ممالک میں اس تجویز پر مکمل اتفاق نہیں ہے۔ اسپین اور آئرلینڈ معاشی پابندیوں اور اسلحہ پابندی کے حق میں ہیں جبکہ جرمنی اور ہنگری ان اقدامات کی مخالفت کر رہے ہیں۔ یورپی کمیشن کی یہ تجویز اس وقت سامنے آئی ہے جب یورپ بھر میں ہزاروں افراد اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور منگل کو اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور یورپی یونین کا معاشی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان کی معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے، وزیرخزانہ
  • روس سے اتحاد کے باعث سے بھارت کیساتھ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں، یورپی یونین
  • یورپی یونین کی اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود کرنے اور وزرا پر پابندیوں کی تجویز
  • رکن ممالک اسرائیل کیساتھ تجارت معطل اور صیہونی وزرا پر پابندی عائد کریں، یورپی کمیشن
  • رکن ممالک اسرائیلی کیساتھ تجارت معطل اور صیہونی وزراء پر پابندی عائد کریں،یورپی کمیشن
  • پابندیوں لگانے کی صورت میں یورپ کو سخت جواب دینگے، تل ابیب
  • رکن ممالک اسرائیلی کیساتھ تجارت معطل اور صیہونی وزرا پر پابندی عائد کریں؛ یورپی کمیشن
  • یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں متوقع
  • یورپی یونین بڑا فیصلہ کرنے کو تیار: اسرائیل پر تجارتی پابندیاں متوقع