حکومتِ پاکستان کا زائرین کو ایران، عراق کا سفر موخر کرنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
حکومتِ پاکستان نے ایران پر اسرائیل کے حملے سے پیدا صورتحال میں زائرین کو ایران اور عراق کا سفر مؤخر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ایران میں اس وقت 5 ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کو کسی بھی معاونت کے لیے قریبی سفارتی مشن سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب میں مساجد کے امام کی رجسٹریشن سے متعلق حکومتی وضاحت سامنے آگئی
لاہور:پنجاب کی حکومت نے صوبے میں مساجد کے امام کی رجسٹریشن سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت جاری کردی ہے۔
حکومت پنجاب نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈا پر حکومت پنجاب نے واضح تردید کی ہے اور حکومت نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے لیے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے گئے ہیں۔
صوبائی حکومت نے کہا کہ آئمہ مساجد و علمائے کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کے لیے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
حکومت نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے لہٰذا عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔