ّورلڈ باکسنگ چیلنج، پاکستان کی لاورا اکرم کو سیمی فائنل میں شکست
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
ورلڈ باکسنگ چیلنج میں پاکستان کی لاورا اکرم کو سیمی فائنل میں شکست ہو گئی ہے۔
سیمی فائنل میں لاورا اکرم کو سیمی فائنل میں منگولیا کی میچدما ایردینڈالی نے پوائنٹس پر شکست دی، منگولین باکسر نے فتح 5-0 سے اپنے نام کی ۔
جمہوریہ چیک میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد پاکستان کی لاورا اکرم برانز میڈل کی حق دار قرار پائی ہیں۔
برطانوی نژاد پاکستانی لاورا اکرم ورلڈ باکسنگ چیلنج میں میڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر ہیں، وہ کوارٹر فائنل میں فلسطین کی نورا سلیم کو شکست دی تھی۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیمی فائنل میں
پڑھیں:
سلمان اکرم راجہ کی اسپتال آمد، شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے اسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور اُن سے اہم ملاقات کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی اسپتال منتقلی اور علاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرام راجہ اسپتال پہنچے۔
سلمان اکرام راجہ نے شاہ محمود قریشی سے اسپتال میں ملاقات اور عیادت کی۔ اس موقع پر شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی سیکریٹری جنرل کے ساتھ موجود تھے۔
سلمان اکرام راجہ اور شاہ محمود قریشی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں فواد چوہدری، محمود مولوی، عمران اسماعیل سمیت دیگر نے بھی اسپتال میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین سے ملاقات کے بعد سابق رہنماؤں نے موجودہ پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے ملنے اور اُن کی رہائی کیلیے تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان عالمی سطح پر کامیابیاں حاصل کررہا ہے ایسے میں ملک کے اندرونی سیاسی حالات کو بہتر اور کشیدگی کو ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ وہ اور تمام سابق لوگ سنجیدگی کے ساتھ آگے آکر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلیے کامیاب تحریک چلوا کر کامیابی حاصل کریں گے۔