data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج ہفتہ کوصبح 11 بجے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں وہ بجٹ کی وضاحت، حکومت کی معاشی حکمت عملی، اور ترقیاتی منصوبوں کے خدوخال کو عوام کے سامنے پیش کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ، 6 ارب 70 کروڑ کا ریونیو وصول

کراچی:

ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے گزشتہ دو سال کے دوران 60 ارب 50 کروڑ روپے مالیت کی کسٹمز ڈیوٹی و دیگر ٹیکسوں کی چوری کی نشاندہی کرنے کے بعد 6 ارب 70 کروڑ روپے مالیت کے خطیر ریونیو کی وصولیاں کی ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے منگل کو جاری ہونیوالے دو سالہ کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ذوالفقار چوہدری کی قیادت میں موصولہ خفیہ اطلاعات پر بعد ازکسٹمز کلئیرنس آڈٹ میں درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔

اس عرصے میں ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ سائوتھ کی جانب سے صرف سولر پینل کی درآمدات میں ایک کھرب 20ارب روپے مالیت کی منی لانڈرنگ بھی بے نقاب کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چالاک درآمدکنندگان کی جانب سے درآمدی دستاویزات میں سولر پینلز کی زائد قیمت ظاہرکرکے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے۔

ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ سائوتھ کراچی نے گذشتہ دوسال کے دوران 48ارب روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کی نشاندہی کرتے ہوئے 2ارب روپے مالیت کاریونیو وصول کیا۔

جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ سینٹرل نے ان دو سالوں کے دوران 12ارب 50کروڑ روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی نشاندہی کی اور ڈیوٹی وٹیکسوں کی میں 4ارب 70کروڑ روپے کی وصولیاں کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ، 6 ارب 70 کروڑ کا ریونیو وصول
  • ملتان، بائی روڈ زیارت پر پابندی کیخلاف پریس کانفرنس 
  •  دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی بجائے زائرین کا راستہ روکنا جگ ہنسائی ہے، علامہ قاضی نادر حسین علوی 
  • مشترکہ خاندانی نظام زندہ باد؛ زارا نور عباس نے مداحوں کے دل جیت لیے
  • زائرین پر پابندی کیخلاف شیعہ علماء کونسل کی پریس کانفرنس
  • موٹرسائیکل سواروں کیلئےایک لاکھ روپے کیش حاصل کرنے کا سنہری موقع
  • پنجاب میں پٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کروانے والوں کو ایک لاکھ دینے کا فیصلہ
  • پنڈی میں غیرت کے نام پر قتل: خاتون کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل
  • عامر خان نے ’اہم اعلان‘ کیلئے پریس کانفرنس بلا لی
  • شاداب کے انتظار میں نائب کپتان کی پوسٹ ختم