کرشمہ کپور کے سابق شوہر پولو کھیلتے ہوئے اچانک انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
کرشمہ کپور کے شوہر سجنے کپور کے شوہر 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں مقیم سنجے کپور معمول کی طرح اپنے دوستوں کے ہمراہ پولو کھیل رہے تھے۔ اس دوران اچانک وہ گر پڑے۔
سنجے کپور کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت تصدیق کردی گئی۔ انھیں دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
کہ اچانک حرکت قلب بند ہونے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔
دوسری جانب کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ پولو کھیلنے کے دوران سنجے کپور غلطی سے ایک شہد کی مکھی نگل گئے۔
شہد کی مکھی کو نگلنے کی وجہ سے وہ الرجی کا شکار ہوگئے جس کے باعث ان کی موت واقع ہوگئی۔
تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سنجے کپور کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا اور ممکنہ وجہ حرکت قلب بند ہونا ہے۔
سنجے کپور معروف صنعتکار ڈاکٹر سرندر کپور کے صاحبزادے تھے جو سونا گروپ کے بانی تھے۔
سنجے کپور نے بھارت کی آٹو انڈسٹری میں نمایاں کردار ادا کیا، اور سونا کومسٹر کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
یہ کمپنی دنیا بھر میں الیکٹرک اور روایتی گاڑیوں کے لیے اہم پرزہ جات تیار کرتی ہے۔
کرشمہ کپور سے سنجے کپور نے 2003 میں شادی کی تھی جو 2016 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ ان کے دو بچے، سمایرا اور کیان ہیں۔
طلاق کے بعد بھی سنجے اپنے بچوں سے ملاقات کے لیے ممبئی آتے رہتے تھے۔
بعد ازاں سنجے کپور نے ماڈل اور کاروباری خاتون پریا سچدیو سے دوسری شادی کی، اور 2018 میں ان کے ہاں ایک بیٹے اذاریاس کی پیدائش ہوئی تھی۔
سنجے کپور کے انتقال کی خبر کے بعد کرشمہ کپور کی بہن کرینہ کپور اور بہنوئی سیف علی خان کو کرشمہ کے گھر پہنچتے ہوئے دیکھا گیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔