اسرائیل کا دوسرا نشانہ پاکستان ہو سکتا ہے: اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسلامی امہ کی خاموشی معنی خیز ہے، بھارت نے جب پاکستان پر حملہ کیا تو اس نے اسرائیلی ڈرون استعمال کیے، اسرائیل کا دوسرا نشانہ پاکستان ہو سکتا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں، ایران کا مکمل ساتھ دینا ہمارا اخلاقی فرض ہے، پاکستانی حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، او آئی سی اجلاس بلانے کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے ابھینندن کی واپسی کا فیصلہ کیا تھا، ابھینندن کی واپسی کا فیصلہ حکومت نے نہیں کیا تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جس طرح فلسطین میں بچوں کو شہید کیا گیا، ظلم کیا گیا، اسلامی ممالک میں اس طرح آواز نہیں اٹھ رہی
ان کا کہنا تھا کہ بھارت تنازع میں آپ کا لیڈر نواز شریف کہاں تھا؟ اس نے کوئی مذمت کی، انہوں نے اب مریم نواز اور حمزہ کو لیڈر بنایا ہے، جنید صفدر اب لیڈر بننے کے لیے تیار ہو رہا ہے۔
ایوان میں اظہارِ خیال کے دوران رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں عمر ایوب قائد حزبِ اختلاف بن جاتا ہے، گوہر چیئرمین بن جاتا ہے، آپ لوگوں کی قسمت میں ڈیسک بجانا ہے، آپ لیڈر نہیں بنیں گے۔
اسد قیصر نے خواجہ آصف کی قومی اسمبلی میں پرانی تقریر بھی چلا دی۔
ان کا کہنا تھا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم بانی پی ٹی آئی کو پھنسانے کے لیے پاس کی گئی، بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دینے کے لیے عدالت کو تالے لگ جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی ملک کے سب سے مقبول لیڈر ہیں، وہ ان سے ہضم نہیں ہو رہا، آپ گولیاں چلاؤ، جو کرنا ہے کرو، ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :