نیتن یاہو کی وجہ سے پورا خطہ جنگ کا شکار ہوا، سید حسن مرتضی
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم کو روکنے میں کردار ادا کریں۔ انکا کہنا تھا کہ ایک ایسا ملک جو خطے کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کرتا ہے، مودی نے پاکستان پر دہشت گردی کا جھوٹا الزام لگایا، رات کی تاریکی میں حملہ کیا ،تاہم افواج پاکستان نے بھرپور جواب دیا اور مودی کونانی یاد کروا دی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی وجہ سے پورا خطہ جنگ کا شکار ہوا، ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم کو روکنے میں کردار ادا کریں۔ انکا کہنا تھا کہ ایک ایسا ملک جو خطے کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کرتا ہے، مودی نے پاکستان پر دہشت گردی کا جھوٹا الزام لگایا، رات کی تاریکی میں حملہ کیا، تاہم افواج پاکستان نے بھرپور جواب دیا اور مودی کونانی یاد کروا دی۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے بجٹ عام آدمی کو مد نظر رکھتے ہوئے نہیں بنایا گیا جبکہ حکومت نے زراعت کو تباہ کر دیا ہے۔ حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ عید پر بتیس کروڑ کا عرق گلاب پنجاب کی سڑکوں پر چھڑکاو کیا گیا جبکہ ہمارے بچوں کو آنکھ میں ڈالنے کیلئے عرق گلاب نہیں ملتا۔ انکا کہنا تھا کہ مریم نواز کو تشہیر کا اتنا شوق ہے کہ کوڑے دان پر بھی انکی فوٹو لگی ہوئی ہے، حکومت ارب عوام کے پیسے لگا کر اپنی تشہیر کر رہی مگر کارکردگی صفر ہے۔ انکا کہنا تھا کہ انکا کہنا ہے کہ جنگ سے لے کر ہر چیز یہ ڈیزائن کرتے ہیں تو یہ بھی تسلیم کریں کے مہنگائی بھی انہوں نے ہی ڈیزائن کی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انکا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کرتے ہیں
پڑھیں:
’’یہ دوغلا پن نہیں تو اور کیا ہے؟‘‘ رویش کمار نے ارنب گوسوامی کا پردہ چاک کر دیا
نئی دہلی: بھارتی صحافی رویش کمار نے معروف ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’دوغلا‘‘ قرار دے دیا۔
رویش کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ ارنب گوسوامی دہرا معیار اپناتے ہیں، وہ مودی سرکار کا پروپیگنڈا پھیلاتے ہیں لیکن حکومت پر تنقید کرنے کی جرات نہیں کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ اینکر نے پاکستان کے خلاف سابق کرکٹرز کو اکسایا اور ان پر ایسے برسے جیسے آسمان گرنے والا ہو، مگر مودی حکومت کے حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کی۔
رویش کمار نے سوال اٹھایا کہ ’’اگر یہ دوغلا پن نہیں تو اور کیا ہے؟‘‘