Express News:
2025-07-31@23:46:53 GMT

فیصل قریشی نے نادیہ افگن کی تنقید کا جواب دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی کو ان کے حالیہ ڈرامہ سیریل بہروپیا میں بہترین پرفارمنس کیلئے سراہا جا رہا ہے تاہم نادیہ افگن نے اس ڈرامے میں ان کے انگریزی بولنے کے انداز پر تنقید کی ہے۔

اس ڈرامے میں وہ ایک ایسی شخصیت کا کردار نبھا رہے ہیں جو ملٹی پل پرسنالٹی ڈس آرڈر کا شکار ہے۔ اداکارہ نادیہ افگن نے حال ہی میں ایک شو کے دوران ان کے ڈرامے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی انگریزی ادائیگی پر تنقید کی۔

نادیہ کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی کا کردار "گچا!" کہتا ہے، جو ایک غیر معیاری لفظ لگتا ہے۔

فیصل قریشی نے اس تنقید کا جواب ایک ویڈیو پیغام میں ڈرامے کے ہدایتکار شکیل خان کے ہمراہ دیا۔ فیصل نے کہا کہ امریکہ میں بعض حلقے “Gotcha” کو “Gottcha” کہتے ہیں، اور ان کا کردار کبیر اسی طرز کے ایک غیرملکی دوست سے متاثر ہے۔

https://www.

facebook.com/veryfilmiofficial/videos/593247040479423/

شکیل خان نے بھی وضاحت دی کہ کردار کی بول چال سوچ سمجھ کر تخلیق کی گئی ہے اور فیصل کے انگریزی بولنے کا انداز بھی خود ایسا رکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو زیادہ تر صارفین فیصل قریشی کے مؤقف سے متفق دکھائی دیے اور نادیہ افگن کی تنقید کو غیر ضروری قرار دیا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیصل قریشی نادیہ افگن

پڑھیں:

افغان باشندوں کی ملک بدری پر طالبان کی پاکستان اور ایران پر تنقید

پاکستان اور ایران کی طرف سے افغان شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو ملک بدر کرنے پر افغان طالبان نے اپنے ہمسایہ ممالک پر تنقید کی ہے۔
امریکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک نے ڈیڈلائن مقرر کی تھی اور اس کی تعمیل نہ کرنے پر انہیں گرفتاری یا ملک بدری کی دھمکی دی تھی، لیکن وہ افغانوں کو نشانہ بنانے سے انکار کرتے ہیں۔
طالبان حکومت کے پناہ گزینوں اور وطن واپسی کے نائب وزیر عبدالرحمان راشد نے بڑے پیمانے پر بے دخلی پر میزبان ممالک کی سرزنش کی اور افغانوں کی بے دخلی کو ’بین الاقوامی اصولوں، انسانی ہمدردی کے اصولوں اور اسلامی اقدار کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
عبدالرحمان راشد نے کابل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس پیمانے اور انداز میں افغان مہاجرین کو اپنے وطن واپس جانے پر مجبور کیا گیا ، اس کا تجربہ افغانستان نے اپنی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔
گذشتہ تین مہینوں میں تقریباً 18 لاکھ افغانوں کو ایران سے زبردستی واپس بھیجا گیا۔ پاکستان سے مزید ایک لاکھ 84 ہزار افراد واپس بھیجے گئے اور سال کے آغاز سے پانچ ہزار سے زائد کو ترکیہ سے ملک بدر کیا گیا۔ مزید برآں تقریباً 10 ہزار افغان قیدیوں کو واپس بھیجا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے۔
وزارت برائے مہاجرین نے کہا کہ تقریباً 60 لاکھ افغان مہاجرین بیرون ملک مقیم ہیں۔
قدرتی آفات نے افغانستان کی پناہ گزینوں کی آبادی میں اضافہ کیا ہے۔ وزارت کے ڈائریکٹر برائے پالیسی اور منصوبہ بندی محمود الحق احدی نے کہا کہ تقریباً ساڑھے 13ہزار خاندان خشک سالی، سیلاب اور طوفانوں کی وجہ سے اندرونی طور پر بے گھر ہوئے ہیں۔
محمود الحق احدی نے کہا کہ پہلے کی نقل مکانی کو ملایا جائے تو افغانستان میں اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے خاندانوں کی کل تعداد اب تقریباً 25لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے قانونی مدد اور پناہ کے متلاشی افغانوں کو درپیش چیلنجز کے حل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے میزبان ممالک کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کیلئے وفود بھیجنے کا منصوبہ بنایا۔
محمود الحق احدی نے کہا کہ ہمارا مقصد بات چیت اور تعاون کے ذریعے پائیدار حل تلاش کرنا ہے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • نوجوان داماد کی موت پر مہندی اور میک اپ! کڑی تنقید پر اداکارہ نشو کا جواب سامنے آگیا
  • علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان جھگڑے میں نیا موڑ آگیا
  • پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس اور ایمازون پر، احسن اقبال کے بیان پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟
  • اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل پریس کانفرنس، حکومت پر سخت تنقید
  • افغان باشندوں کی ملک بدری پر طالبان کی پاکستان اور ایران پر تنقید
  • چین کی معیشت اور ترقی کے رجحان پر دنیا کا اعتماد ، سی جی ٹی این کا سروے
  • چینی صدر کی دی گورننس آف چائنا’’ کی پانچویں جلد چینی اور انگریزی میں شائع ہو گئی
  • 9 مئی کیس، ایم این اے لطیف چترالی بھی نااہل، عمر ایوب سے جواب طلب
  • مسئلہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکز، کشمیری عوام کی قربانیوں کا ثمر ہے، قریشی
  • مسئلہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکز، کشمیری عوام کی قربانیوں کا ثمر ہے، نذیر احمد قریشی