اسرائیلی حملے قابل مذمت، ایران کو جوابی کارروائی کا پورا حق ہے، عوامی ورکرز بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اپنے بیان میں عوامی ورکرز پارٹی نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت اور ایرانی عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ورکرز پارٹی بلوچستان نے امریکی آشیرباد اور اتحادی ملکوں کی سہولت کاری کے ساتھ ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت اور ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے ایک بیان میں اسرائیلی حملے کو خطہ کا امن تباہ کرنے اور سامراج کے گریٹ گیم کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ دراصل پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے کھیل کا حصہ ہے۔ ایشیائی ممالک کی بیداری، آزادی، امن اور ترقی کی راہ پر کامیاب پیشرفت نے امریکی سامراج اور دیگر رجعتی عناصر کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے اور اب نو آبادیاتی باقیات ایک حقیقی آزاد دنیا کی تشکیل میں رکاؤٹ ڈالنے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد کھلی جارحیت پر اتر آئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے ایران کو جوابی کارروائی کا پورا حق حاصل ہے اور عوامی ورکرز پارٹی کی تمام ہمدردیاں ایران کے ساتھ ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عوامی ورکرز
پڑھیں:
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
---فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور ان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں تنظیم کے متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید ممکنہ خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا ہے۔