پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی بھارتی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
بھارت کی تمام تر سازشوں کے باوجود فیٹف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہ کرنا ایک بڑی کامیابی ہے، آپریشن " بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص " کے بعد سے پاکستان کی سفارتی پوزیشن مسلسل مضبوط ہو رہی ہے۔ ہندوتوا اور صہیونی لابی کی مشترکہ کوششیں بھی پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہیں، یہ پاکستان کی سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی پاکستان کیخلاف آئی ایم ایف میں سبکی کے بعد فیٹف (FATF) میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا جب کہ پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے سفارتی وفد کی بھرپور کوشش رہی کہ پاکستان کو FATF کے اجلاس میں ایک بار پھر گرے لسٹ میں شامل کرایا جائے، تاہم آج ہونے والے FATF کے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فیٹف فیصلے کے بعد بھارت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، اجلاس کے دوران چین نے پاکستان کے حق میں واضح مؤقف اختیار کیا اور ریلیف کی حمایت کی، ترکی اور جاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی۔
ذرائع کے مطابق آپریشن " بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص " کے بعد بھارت نے پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کیں، پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی "را " پیش پیش رہی۔ بھارتی خفیہ ایجنسی "را " نے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے نئی دہلی میں ایک ڈس انفو لیب بھی قائم کی، اس ڈس انفو لیب کا مقصد پاکستان کے حوالے سے بین الاقوامی دنیا کو گمراہ کرنا ہے، اس ڈس انفو لیب کے ذریعے پاکستان کے خلاف جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کے سفارتی وفود دنیا کے مختلف ممالک میں گئے اور ہر جگہ پاکستان کے خلاف زہر افشانی کی گئی، دنیا کے کسی بھی ملک نے بھارت کے سفارتی وفد کے بیانیے کو پذیرائی نہیں دی۔ بھارت اسرائیل کی مدد سے ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا تھا، تاہم FATF کے رکن ممالک نے بھارت کے منفی پروپیگنڈے کو نظر انداز کیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی تمام تر سازشوں کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہ کرنا ایک بڑی کامیابی ہے، آپریشن " بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص " کے بعد سے پاکستان کی سفارتی پوزیشن مسلسل مضبوط ہو رہی ہے۔ ہندوتوا اور صہیونی لابی کی مشترکہ کوششیں بھی پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہیں، یہ پاکستان کی سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کو گرے لسٹ میں پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے پاکستان کے کے بعد
پڑھیں:
ایشیا کپ میں پاکستان سے نہ کھیلنا بھارت کو کیسے مہنگا پڑسکتا ہے؟
کراچی:ماہرین نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تو پوائنٹس گرین شرٹس کو مل جائیں گے۔
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ پر بھارت میں شورشرابا جاری ہے، بھارت نے اپنی حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ایشیا کپ میں شرکت اور پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد ایشیائی شوپیس ایونٹ کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا گیا۔
ایونٹ یواے ای میں 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، اس میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کا کم سے کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 3 مرتبہ سامنا ہوسکتا ہے۔
بھارت میں کچھ حلقے بدستور پاکستان کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ کی مخالفت کررہے ہیں، گزشتہ دنوں بی سی سی آئی ذرائع نے واضح بھی کردیا تھا کہ میزبان ہونے کے ناطے بھارت ٹورنامنٹ سے دستبردار نہیں ہوسکتا، نہ ہی وہ پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کرسکتا ہے.
اس کے باوجود سوشل میڈیا پر شورشرابا جاری ہے، کچھ لوگوں کی کوشش ہے کہ جس طرح ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان اور بھارت چیمپئنز کا میچ منسوخ کرایا گیا، اسی طرح ایشیا کپ میں بھی روایتی حریفوں کے مقابلے کو سبوتاژ کردیں۔
بڑھتے ہوئے دباؤ کے جواب میں بھارتی وزارت کھیل نے واضح کیا کہ چونکہ ابھی تک پارلیمنٹ سے نیشنل اسپورٹس گورننس بل منظور نہیں ہوا اس لیے بی سی سی آئی ہمارے تابع نہیں ہے، ہم اس معاملے پر کچھ بھی نہیں کہہ سکتے، صرف انتظار کرتے ہوئے دیکھیں گے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ عوامی جذبات کا کیسے جواب دیتا ہے۔
ادھر بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کے پاس ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ فورفیٹ کرنے کا اختیار موجود ہے لیکن اس صورت میں ٹیم کو اہم پوائنٹس سے محروم ہونا پڑے گا، قوانین کے تحت اسے واک اوور تصور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ کوئی باہمی سیریز نہیں جس میں کھیلنے سے انکار کردیا جائے، ملٹی ٹیم ٹورنامنٹ میں بھارت میچ فورفیٹ نہیں کرسکتا، اگر ایسا کیا تو پاکستان کو فائدہ ہوگا۔