پنجاب میں غیر معیاری پٹرول اور ڈیزل کی فروخت، چیکنگ کا سخت نظام لاگو
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے غیر معیاری پٹرول اور ڈیزل کی فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے سخت چیکنگ کا نظام نافذ کر دیا ہے۔
پنجاب بھر میں غیر معیاری پٹرول اور ڈیزل کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے نئے نظام کے تحت اب صرف اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کے منظور شدہ معیار کا ایندھن ہی فروخت کیا جا سکے گا۔
تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل
اس ضمن میں پنجاب حکومت نے انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) کو فیول کا معیار چیک کرنے کا اختیار دے دیا ہے، جو پٹرول پمپ یا ڈیزل فراہم کرنے والی کمپنیاں غیرمعیاری ایندھن فروخت کرتی پائی گئیں، ان پر سخت سزائیں اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ فیول کا معیار یقینی بنانا عوامی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں سموگ اور سانس کی مہلک بیماریوں کی بڑی وجہ ہے، اور اس کی روک تھام صرف معیاری ایندھن کے استعمال سے ہی ممکن ہے۔
پنجاب حکومت کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سنٹرل میڈیا مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پنجاب حکومت
پڑھیں:
لاہور سمیت پنجاب بھر میں گدھے کے گوشت کی فروخت کے شواہد نہیں ملے:ڈی جی فوڈاتھارٹی
ویب ڈیسک: ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب عاصم جاوید کا کہنا ہےکہ لاہور سمیت پنجاب میں گدھے کا گوشت فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نےسماسےخصوصی گفتگومیں کہا کہ لاہور سمیت پنجاب گدھےکا گوشت فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملےپنجاب میں فوڈ اتھارٹی کی میٹ سیفٹی ٹیمزمتحرک ہیں۔
جوگوشت شہرمیں داخل ہوتا ہے یا نجی سلاٹرہاوس میں ذبحہ کیا جاتا ہے اسے مکمل طور پرچیک کیا جاتا ہے۔
جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان
غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف تین سو ملین سے زیادہ کا جرمانہ کیا گیا ۔