کراچی اور احمد آباد طیارہ حادثے میں کیا چیزیں ایک جیسی تھیں؟ ظفر مسعود نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
معروف بینکر اور 2020 میں کراچی طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچنے والے واحد مسافر ظفر مسعود نے بھارتی شہر احمد آباد میں حالیہ پیش آنے والے طیارہ حادثے کو کراچی سانحے سے مماثل قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ‘سیٹ تبدیل نہ کرتا تو آج زندہ نہ ہوتا’ طیارہ حادثہ میں بچ جانے والا خوش قسمت مسافر
کراچی میں اپنی کتاب کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ظفر مسعود نے کہاکہ دونوں حادثات میں کئی حیرت انگیز مماثلتیں ہیں۔
’احمد آباد کے حادثے میں بچنے والے وشواس کمار کی بھی پہلی نشست تھی، اور میری بھی پہلی نشست بھی، جبکہ ہم دونوں نے پرواز سے قبل اپنی سیٹیں تبدیل کیں۔‘
انہوں نے کہاکہ حادثے کے بعد سب سے بڑا چیلنج جسمانی بحالی نہیں بلکہ ذہنی صحت کی بحالی تھی۔ ’آخری 30 سیکنڈ ایسے تھے جیسے میں ایک عدالت میں کھڑا ہوں اور خود کو اپنے تمام اعمال کا جواب دے رہا ہوں۔‘
ظفر مسعود کا کہنا تھا کہ زندگی کا سب سے بڑا نقصان خود زندگی کا نقصان ہے، اور ان کی کتاب بھی اسی حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ زندگی کس قدر نازک اور غیر یقینی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کتاب کا اردو ترجمہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم کے کسی فرد کو یہ تک معلوم نہ تھا کہ وہ کون ہیں۔ حادثے کے بعد ذہنی طور پر سنبھلنا آسان نہیں ہوتا، اللہ تعالیٰ تو معاف فرما دیتا ہے، لیکن خود کو معاف کرنا مشکل ہوتا ہے۔
ظفر مسعود نے اپنے خاندان کی سپورٹ کو اپنی بحالی کا سب سے بڑا ذریعہ قرار دیا اور کہاکہ اگر اردگرد بہترین لوگ ہوں تو انسان ہر آزمائش سے نکل آتا ہے۔ میں متاثرہ دیگر افراد سے رابطہ کرنے کی ہمت نہیں کر پایا۔
یہ بھی پڑھیں احمد آباد طیارہ حادثہ: خوش قسمت بھومی چوہان کی جان کیسے بچی؟
واضح رہے کہ ظفر مسعود 2020 میں کراچی طیارہ حادثے میں زندہ بچنے والے واحد مسافر تھے، جبکہ بھارتی شہر احمد آباد میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں بھی ایک ہی مسافر زندہ بچ پایا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احمد آباد طیارہ حادثہ ذہنی بحالی ظفر مسعود کراچی طیارہ حادثہ معروف بینکر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احمد ا باد طیارہ حادثہ ذہنی بحالی کراچی طیارہ حادثہ معروف بینکر وی نیوز طیارہ حادثے طیارہ حادثہ نے والے
پڑھیں:
کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا
کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس) کورنگی میں شادی والے دن لاپتا ہوکر گھر پہنچنےو الے نوجوان کا بیان سامنے آگیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان شادی سے قبل گھر سے خود اپنی مرضی سے گیا، اس کے گھر والے اس کی شادی اپنی مرضی سے کرانا چاہتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان شادی سے انکار کر چکا تھا اور پریشانی کے باعث گھر سے فرار ہوگیا، اس کو کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ وہ خود گھر سے بھاگا اور پھر سڑکوں پر رہا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ نوجوان اور اس کے گھر والوں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دلہا شادی والے دن تیار ہونے کے لیے سیلون گیا لیکن کچھ گھنٹے بعد سیلون سے فون آیا کہ دلہا یہاں نہیں پہنچا، 11 ستمبر کو پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن تھانے میں اس کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں نوجوان کے اغوا کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل نے غزہ سٹی میں زمینی کارروائیاں شروع کردیں پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک پٹوار سرکلز میں غیر قانونی عمل، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو طلب کر لیا جسٹس طارق جہانگیری کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر سی پیک کے تحت چلنے والے پراجیکٹ ایس ۔کے ۔ ہائیدروپاور اسٹیشن کے کمرشل آپریشن کا ایک سال سیلاب کے نقصانات کا مکمل تخمینہ لگنے کے بعد بحالی کے کاموں کی حکمت عملی بنائی جائیگی، وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم