پاکستان نے شہریوں کے لیے ایران کے سفر سے متعلق ہدایات جاری کردیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
ایران اور اسرائیل کے درمیان شدید کشیدگی کے تناظر میں حکومت پاکستان نے اپنے شہریوں کے لیے ایران کے سفر سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ غیر یقینی سیکیورٹی صورتحال اور اسرائیلی حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہری ایران کا سفر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کو ٹیلیفون، پاکستان کی طرف سے اظہار یکجہتی
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان ایرانی سرزمین پر موجود اپنے شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور ان کی محفوظ واپسی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وزارت داخلہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
سفارتی حلقوں کے مطابق پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری ایک احتیاطی اقدام ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے شہریوں کو بچایا جاسکے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات کسی بھی وقت مکمل جنگ میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران-اسرائیل کشیدگی: پاکستان آنے اور جانے والی متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار
یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایران پر وسیع پیمانے پر حملے کیے، جن میں ایرانی سائنسدانوں، عسکری قیادت اور سیکیورٹی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 80 افراد شہید ہوئے جن میں 9 سائنسدان اور کئی اعلیٰ فوجی افسران شامل تھے۔
ایران نے ان حملوں کے جواب میں اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی اور دعویٰ کیا کہ اس نے 200 سے زائد میزائل فائر کیے جن کے نتیجے میں اسرائیل میں 9 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اتنا طاقتور کیسے ہوا؟ اسرائیل ایران جنگ میں امریکا کا کردار؟ پاکستان بھی خطرے میں؟
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسرائیل ایران پاکستان دفتر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل ایران پاکستان دفتر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف
پڑھیں:
اسرائیل کیجانب سے غزہ میں حملوں میں 10 گھنٹے کا وقفہ ناکافی ہے، ڈیوڈ لیمی
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے فوجی کارروائیوں میں روزانہ صرف 10 گھنٹے کے وقفے کو محصور علاقے میں مصائب کم کرنے کیلئے ناکافی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعلان بہت اہم لیکن بہت تاخیر سے کیا گیا اقدام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے کچھ علاقوں پر حملوں میں 10 گھنٹے وقفہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ نے اسرائیل کے حملوں میں 10 گھنٹے کے وقفے کو ناکافی قرار دے دیا۔ لندن سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے فوجی کارروائیوں میں روزانہ صرف 10 گھنٹے کے وقفے کو محصور علاقے میں مصائب کم کرنے کے لیے ناکافی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعلان بہت اہم لیکن بہت تاخیر سے کیا گیا اقدام ہے۔
ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ صرف اعلانِ غزہ میں شدید تکالیف کے شکار افراد کی ضروریات پوری نہیں کرسکتا، امداد تک رسائی آئندہ چند گھنٹوں اور دنوں میں فوری تیز کی جانی چاہیئے۔ برطانوی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہمیں ایک جنگ بندی کی ضرورت ہے، جو جنگ کو ختم کرے، قیدیوں کی رہائی ہو اور زمینی راستے سے امداد بغیر رکاوٹ غزہ میں داخل ہونے دی جائے۔