امیر مگر بے وفا مرد کا انتخاب کروں گی: کومل میر
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
جیون ساتھی سے متعلق کومل میر کے جواب نے سوشل میڈیا کو دو حصوں میں بانٹ دیا۔
معروف اداکارہ اور ماڈل کومل میر ان دنوں ایک نئے بیان کے باعث سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔
کومل میر نے اپنے کیریئر کا آغاز مس ویٹ پاکستان سے کیا تھا اور بعد ازاں کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
حال ہی میں کومل میر نے ایک شو میں شرکت کی جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ وہ ایک غریب مگر وفادار مرد کا انتخاب کریں گی یا امیر مگر بے وفا مرد کا؟
اس پر کومل میر نے بلا جھجک کہا کہ وہ امیر مگر بے وفا مرد کا انتخاب کریں گی کیونکہ آج کل ویسے بھی کوئی وفادار نہیں ہوتا، اس لیے بہتر ہے کہ کم از کم پیسہ ہو۔
یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا، ایک صارف نے لکھا کہ ہر عورت کو حق ہے کہ وہ اپنے لیے امیر مرد چُنے، لیکن بے وفائی کو قبول کرنا ایک خطرناک سوچ ہے، ایک اور نے کہا کہ اگر سب لوگ بے وفا ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم بے وفائی کو نارمل سمجھ لیں۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ آج کل سب بے وفا ہی ہیں، تو بہتر ہے بندہ BMW میں روئے نہ کہ سائیکل پر، ایک اور نے لکھا کہ کم از کم وہ سچ بول رہی ہیں، باقی سب تو جھوٹے خواب دکھاتے ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کومل میر مرد کا بے وفا
پڑھیں:
معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی مسلم دنیا کی بااثر شخصیت قرار
ویب ڈیسک: معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دے دیا گیا۔
اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیت ہیں جبکہ مفتی تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔
ٹاپ 50 شخصیات میں ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای، ترک صدر رجب طیب اردوان، سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم تراورے شامل ہیں۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
اس کے علاوہ دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں ٹاپ 50 شخصیات میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان اور دعوت اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری بھی شامل ہیں۔
دنیا کی بااثر ترین کاروباری خواتین کی فہرست جاری
دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، حافظ نعیم الرحمان، عمران خان اور دیگر شامل ہیں۔
لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز