data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے حیدرآباد میں خاتون کو اس کی نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ خاتون نے ملزم کے خلاف این سی سی آئی اے کے حیدرآباد اسٹیشن پر مقدمہ درج کروایا تھا کہ ملزم نے خفیہ طور پر اس کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کیں اور پھر اسے بلیک میل کر کے ناجائز تعلقات پر مجبور کیا۔خاتون نے مزید کہا کہ ملزم نے نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کی دھمکی دے کر اس سے سات لاکھ روپے بھی اینٹھ لیے۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملزم کے خلاف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔این سی سی آئی اے گرفتار ملزم کا ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے اسے عدالت میں پیش کرے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سوات کے مدرسے میں تشدد کر کے بچے کو مارنے والا مرکزی ملزم گرفتار

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) مدرسے میں تشدد سے طالب علم کی ہلاکت کے کیس میں مرکزی ملزم عمر اور اس کے بیٹے احسان کو گرفتار کر لیا گیا۔ضلعی پولیس آفیسر محمد عمر خان کے مطابق واقعے میں ملوث 10 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور مرکزی ملزمان فرار ہوگئے تھے۔ڈی پی او نے بتایاکہ مرکزی ملزم عمر اور اس کے بیٹے احسان کو گرفتار کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ 21 جولائی کو خوازہ خیلہ اسپتال میں14سالہ فرحان کی تشدد زدہ لاش لائی گئی تھی۔مقتول کے چچا صدر ایاز کی مدعیت میں مدرسے کے مہتمم قاری محمد عمر، اُس کے بیٹے احسان اللہ، ناظم مدرسہ عبد اللہ اور بخت امین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقتول فرحان کے چچا کے مطابق مدرسے کے مہتمم کا بیٹا مقتول سے ناجائز مطالبات کرتا تھا، فرحان مدرسے واپس جانے کو تیار نہیں تھا، چچا اپنے بھتیجے کے ساتھ مدرسے گیا اور مہتمم سے شکایت کی تو مہتمم نے معذرت کی۔مقتول فرحان کے چچا نے بتایا کہ اسی دن نماز مغرب کے بعد مدرسے کے ناظم نے کال کر کے بتایا کہ بھتیجا غسل خانے میں گر گیا ہے، اسپتال پہنچا تو اس کی تشدد زدہ لاش دیکھی۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے ملاقات

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جامعہ کراچی کے طلبا کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: راہ گیر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والا ملزم ویڈیو سامنے آنے پر گرفتار
  • کراچی میں 16 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا کیس حل، زیادتی کے بعد قتل کرنے والا پڑوسی گرفتار
  • راولپنڈی؛ شادی شدہ بیٹے کی والدہ سے نازیبا حرکات، ملزم گرفتار
  • پنڈی میں خاتون کا قتل: لاش قبرستان پہنچانے والا رکشہ برآمد، ملزم نے پولیس کو کیا بتایا؟
  • سوات کے مدرسے میں تشدد کر کے بچے کو مارنے والا مرکزی ملزم گرفتار
  • قصور: بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • قصور، گلی میں کھیلتی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار
  • قصور میں بچی سے نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم گولی لگنے سے مخصوص اعضا سے محروم
  • بھارت میں جعلی سفارت خانہ چلانے والا شہری گرفتار