آئی پی ایل میچ میں لائٹس کیسے بند ہوئیں؟ وجہ پاکستان تھا!
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان پر جارحیت کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں میچ کے دوران لائٹ اچانک جانے کی وجہ سامنے آگئی۔
گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اور افواج کی جانب سے جارحیت کا مظاہرہ کرنے کے بعد پاکستان نے جواب دینے کیلئے سائبر حملے ہمارے بچوں نے کیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ کے دوران فلڈ لائٹس کو بند کرکے "ہمارے سائبر جنگجوؤں نے کمال کر دکھایا"۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل میچ کی منسوخی! چیئرلیڈر نے بھی سیکیورٹی پر سوال اٹھادیا
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستانی ہیکرز نے اہم بھارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں کرکٹ اسٹیڈیم کے کنٹرول سسٹم اور یہاں تک کہ ڈیم بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت نے آئی پی ایل کا میچ بہانہ بنا کر ختم کر دیا
خیال رہے کہ 8 مئی کو آئی پی ایل میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کی ٹیمیں دھرم شالہ میں مدمقابل تھیں کہ اچانک اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہوگئیں تھی اور وہاں موجود فرنچائزز، ٹیم مالکان اور انتظامیہ پریشان ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں: جنگی میدان پر شکست نے آئی پی ایل کی چیئرلیڈرز پر پابندی لگوادی
بعدازاں انٹطامیہ نے میچ رکوادیا تھا اور اسٹیڈیم سے لوگوں کو نکلنے کی ہدایت کی تھی تاہم پاکستان نے بھارتی جارحیت کے باوجود نہتے لوگوں کو نشانہ نہیں بنایا۔
مزید پڑھیں: "نامور کرکٹرز کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار؛ بھارتی بورڈ کو ہضم نہ ہوا"
دوسری جانب بھارت نے پہلگام واقعہ پر تحقیقات کیے بغیر پاکستان پر الزام عائد کرکے ناکام حملے کی کوشش کی تھی، جس میں متعدد بےگناہ افراد شہید ہوئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل مزید پڑھیں
پڑھیں:
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔
پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔