ایشیا کپ میں پاکستان سے نہ کھیلنا بھارت کو کیسے بھاری پڑسکتا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز


کراچی:ماہرین نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تو پوائنٹس گرین شرٹس کو مل جائیں گے۔
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ پر بھارت میں شورشرابا جاری ہے، بھارت نے اپنی حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ایشیا کپ میں شرکت اور پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد ایشیائی شوپیس ایونٹ کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا گیا۔
ایونٹ یواے ای میں 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، اس میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کا کم سے کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 3 مرتبہ سامنا ہوسکتا ہے۔
بھارت میں کچھ حلقے بدستور پاکستان کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ کی مخالفت کررہے ہیں، گزشتہ دنوں بی سی سی آئی ذرائع نے واضح بھی کردیا تھا کہ میزبان ہونے کے ناطے بھارت ٹورنامنٹ سے دستبردار نہیں ہوسکتا، نہ ہی وہ پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کرسکتا ہے.


اس کے باوجود سوشل میڈیا پر شورشرابا جاری ہے، کچھ لوگوں کی کوشش ہے کہ جس طرح ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان اور بھارت چیمپئنز کا میچ منسوخ کرایا گیا، اسی طرح ایشیا کپ میں بھی روایتی حریفوں کے مقابلے کو سبوتاژ کردیں۔
بڑھتے ہوئے دباؤ کے جواب میں بھارتی وزارت کھیل نے واضح کیا کہ چونکہ ابھی تک پارلیمنٹ سے نیشنل اسپورٹس گورننس بل منظور نہیں ہوا اس لیے بی سی سی آئی ہمارے تابع نہیں ہے، ہم اس معاملے پر کچھ بھی نہیں کہہ سکتے، صرف انتظار کرتے ہوئے دیکھیں گے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ عوامی جذبات کا کیسے جواب دیتا ہے۔
ادھر بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کے پاس ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ فورفیٹ کرنے کا اختیار موجود ہے لیکن اس صورت میں ٹیم کو اہم پوائنٹس سے محروم ہونا پڑے گا، قوانین کے تحت اسے واک اوور تصور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ کوئی باہمی سیریز نہیں جس میں کھیلنے سے انکار کردیا جائے، ملٹی ٹیم ٹورنامنٹ میں بھارت میچ فورفیٹ نہیں کرسکتا، اگر ایسا کیا تو پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کا پرلے میزائل کا تجربہ، پاکستان کا کون سا جدید ہتھیار منہ توڑ جواب دے گا؟ پی ایس بی نے اسپورٹس فیڈریشنز کیلئے نئے قواعد و ضوابط نافذ کردیے اعظم خان کی ٹرانسفارمیشن والی تصویر دیکھ کر مداح حیران، کرکٹر کی وضاحت بھی آگئی قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم کا انعامی رقوم میں ریکارڈ اضافے کا اعلان جرمنی: ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران 2 پاکستانی ایتھلیٹس غائب ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان، بھارت ، یو اے اور عمان کو گروپ اے میں شامل پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ میں پاکستان سے

پڑھیں:

بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم اگست سے بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو اسی تاریخ سے ایک اور غیر متعین ‘سزا’ کا بھی سامنا کرنا پڑے گا تاہم انہوں نے اس سزا کی نوعیت یا مقدار کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ بھارت ہمارا دوست ہے لیکن ہم نے برسوں میں ان سے بہت کم تجارت کی ہے کیونکہ اُن کے ٹیرف دنیا میں سب سے زیادہ ہیں اور اُن کی غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں بھی انتہائی سخت اور ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے ہمیشہ روس سے بڑی مقدار میں فوجی ساز و سامان خریدا ہے اور چین کے ساتھ مل کر وہ روس سے توانائی کا سب سے بڑا خریدار بھی ہے، ایسے وقت میں جب دنیا چاہتی ہے کہ روس یوکرین میں قتل و غارت بند کرے، یہ تمام چیزیں اچھی نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی صدر بھارت تجارت ٹیرف درآمدات ڈونلڈ ٹرمپ نریندر مودی

متعلقہ مضامین

  • بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
  • اولمپکس کرکٹ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی شرکت خطرے میں پڑگئی
  • ایشیا کپ میں پاکستان سے نہ کھیلنا بھارت کو کیسے مہنگا پڑسکتا ہے؟
  • بھارت کس منہ سے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلے گا، اسدالدین اویسی نے سوال اٹھا دیا
  • ’نہ کھیلیں گے نہ ایونٹ ہونے دیں گے‘، ایشیا کپ ختم کرانے کے لیے بھارتی میڈیا کی چیخ و پکار
  • پاکستان سے میچ منظور نہیں! بھارتی میڈیا ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا راگ الاپنے لگا
  • ’کھیل کو کھیل ہی رہنے دو‘، دانش کنیریا بھارتی ٹیم کی منافقت پر پھٹ پڑے
  • ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا ہوگا یا نہیں؟ بڑی خبر سامنے آگئی
  • ’کھیل جاری رہنا چاہیے‘، گنگولی کا پاک بھارت ایشیا کپ ٹاکرے پر تبصرہ