سیدناعثمان غنیؓ نے قرآن کریم کی نشر و اشاعت سے امت مسلمہ پر احسان عظیم کیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حضرت سیدنا عثمان غنیؓ کا نام و نسب اور خاندانی شجرہ پانچویں پشت میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے شجرہ نسب سے ملتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری‘ مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت پر اپنے جاری بیان میں کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امیرالمومنین حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خلیفہ ثالث کے نام سے جانا جاتا ہے۔ حضرت عثمان کا شمار اہل مکہ کے رئیس خاندان میں ہوتا ہے۔ بلال عباس قادری نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان عظمت پر جاری بیان میں کہا کہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دنیا میں قرآن کریم کی نشر و اشاعت سے امت مسلمہ پر احسان عظیم کیا ہے۔ حضرت عثمان غنیؓ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپؓ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انفاق فی سبیل اللہ کی ترغیب پر دو بار جنت خریدی۔ بلال سلیم قادری کا کہنا تھا کہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فیضان نبوت سے دو نور عطا کیے جانے کا وہ شرف ملا جس نے آپ کو ذوالنورین بنا دیا۔ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ فیضان نبوت کے فیض یافتہ وہ صحابی ہیں جو اپنے مال و متاع کے ذریعے خدمت اسلام میں پیش پیش رہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی
پڑھیں:
فیصل کریم کنڈی کو نتھیاگلی گورنر ہاؤس استعمال کرنے کی اجازت مل گئی
پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو نتھیاگلی میں گورنر ہاؤس استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
نتھیا گلی میں گورنر ہاؤس کو کے پی حکومت کی تحویل میں لینے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے کی۔
عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں اب دم نہیں ہے۔
وکیل نے بتایا کہ صوبائی حکومت گورنر ہاؤس کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے، گورنر ہاؤس کی آئینی حیثیت ہے، صرف صدارتی آرڈر سے تبدیل ہوسکتی ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ مری میں پنجاب گورنر ہاؤس کی تبدیلی صدارتی فرمان سے ہوئی تھی، بعدازاں عدالت نے درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔