طبی ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں مزید علاج معالجہ کے لیے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر کے علاقے میں دو گاڑیوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دیر لوئر میں خال گوپلم کے مقام پر 2 گاڑیوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک نوجوان جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں مزید علاج معالجہ کے لیے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق

شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹاون میں ڈکیتوں نے مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع نواب کالونی، 20 نمبر بس اسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے 18 سالہ افتخار پر گولیاں برسائیں۔

فائرنگ کے نتیجے میں افتخار زخمی ہوا اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات لیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال شہرقائد میں ڈکیتی مزاحمت پرجاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد  78 ہوگئی ہے۔ قبل ازیں سپرہائی وے پرواقع براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب  ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت بھتیجا جاں بحق اورچچا زخمی ہوگیا۔

چچا کی فائرنگ مسلح ملزمان کی زخمی ہوئے جوکہ موقع پر سے فرارہوگئے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈو جام: حیدرآباد میرپور ہائی وے پر ہونے والے حادثے میں زخمی وجاں بحق افراد
  • کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق
  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
  • شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل
  • ماڑی پور میں اسکول سے واپسی پرٹریفک حادثے میں طالبعلم جاں بحق
  • کھارادر میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • محرابپور،گروہی تصادم ،متعدد افراد زخمی