City 42:
2025-08-02@06:30:08 GMT

خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 5 خوارج جہنم واصل

اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT

سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

 یہ کارروائیاں پشاور اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئیں۔  پشاور میں ہونے والی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک کیے گئے جن میں خارجی حارث اور بصیر بھی شامل ہیں، جبکہ دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی، جہاں ایک دہشت گرد کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا گیا۔

ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ

 آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

یہ تمام دہشت گرد ملک میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور عوام کے تعاون سے ملک میں دیرپا امن یقینی بنایا جائے گا۔

سورس : آئی ایس پی آر

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بنوں:پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک،3گرفتار

بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔  بنوں کے علاقے میریان میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر مکمل تباہ کردیا گیا۔آرپی او بنوں سجاد خان کے مطابق گزشتہ رات سے جاری آپریشن میں6 دہشتگرد مارے جاچکے اور3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آرپی او بنوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیاگیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آبادایکسپریس کی 3 بوگیاں الٹ گئیں 
  • بنوں:پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک،3گرفتار
  • جنوبی خیبرپختونخوا کے پولیو کا ایک کیس رپورٹ
  • دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے، پاکستان
  • تھانے پرکواڈ کاپٹر سے حملہ ،خیبرپختونخوا سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی
  • فتنۂ ہندوستان اورفتنۂ خوارج کےخاتمے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے،وزیراعظم
  • رینجرز و پولیس کی سہراب گوٹھ، گڈاپ ٹاؤن اور ناردرن بائی پاس پر کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  نے باجوڑ میں باقاعدہ آپریشن کی تردید کر دی
  • ایف آئی اے کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5ملزمان گرفتار
  • ایف آئی اے کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتار