چینی صدر چین وسطی ایشیا کے دوسرے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آستانہ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
چینی صدر چین وسطی ایشیا کے دوسرے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آستانہ پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز
آ ستانہ:چینی صدر شی جن پھنگ قازقستان کے صدر توکیوف کی دعوت پر دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے پیر کے روز آستانہ پہنچے۔ آستانہ نذر بایوف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صدر قسیم جمروت توکیوف اور دیگر سینئر حکام نے چینی صدر شی جن پھنگ کا پرتپاک استقبال کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کیس: ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور چین کی قومی معیشت کا سفر مئی میں مستحکم پیشرفت کے ساتھ جاری رہا ،قومی ادارہ برائے شماریات صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود میں 4فیصد کمی کرنے کا مطالبہ خزانہ کمیٹی کی اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس ختم ، آن لائن اشیا پر ٹیکس عائد کرنیکی سفارش ایف بی آرکا یکم جولائی سے ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ میں تیزی لانیکا فیصلہ چین کے معاشی اشاریوں میں بہتری کا رجحان چین اور وسطی ایشیا ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کا مسلسل فرو غCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وسطی ایشیا چینی صدر ا ستانہ کے لیے
پڑھیں:
کراچی کے ضلع وسطی میں ایچ پی وی ویکسین مہم کا آغاز
ڈاکٹر سعد جمال کی جانب سے ایچ پی وی ویکسین کنٹرول روم کا افتتاحی پروگرام ایم سی ایچ ناظم آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں منعقد کیا گیا۔
تمام والدین اپنی نو سال سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی کی ویکسین ضرور لگوائیں، رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم
علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سعد جمال کے زیر نگرانی سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی مہم کا افتتاح نجی اسکول کی گلبرگ برانچ میں ہوا۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے پارلیمانی لیڈر اور رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم نے ضلع وسطی میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ملک گیر ایچ پی وی ( ہیومن پیپلوما وائرس) ویکسین مہم کا ا فتتاح کیا۔
اس موقع پر افتخار عالم نے کہا کہ مستقبل میں سروائیکل کینسر جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام والدین اپنی نو سال سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی کی ویکسین ضرور لگوائیں۔
اس تقریب میں وفاقی وزیر صحت کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نعیم قائم خانی، اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد، ٹاؤن ہیلتھ آفسر ناظم آباد ڈاکٹر خرم خان، ایم ایس سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد ڈاکٹر عتیق قریشی، ڈسٹرکٹ ای پی آئی فوکل پرسن ڈاکٹر ثمرین، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عروہ، ڈاکٹر، علییزہ اور عیسیٰ لیب سے ڈاکٹر نیر راحیلہ موجود تھیں۔