بلاول بھٹو زرداری نے بہترین انداز میں وفد کی قیادت کی، شیری رحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
سینیٹر شیری رحمٰن—فائل فوٹو
سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بہترین انداز میں وفد کی قیادت کی۔
پاکستانی سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ برسلز میں پاکستان کی سفارتی ٹیم نے کامیاب دورہ مکمل کیا۔
سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ دہشتگردی، عالمی تنازعات کے باوجود پاکستان کی نمائندگی بھر پور توانائی اور وقار سے کی گئی۔
شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگوں کے اثرات صرف ایک ملک تک نہیں بلکہ اس سے دنیا کے تمام ممالک متاثر ہوتے ہیں، بالخصوص جنگوں کے دوران ترقی پذیر ممالک کے اہداف بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر نے مزید کہا ہے کہ عالمی کشیدگی میں سفارتکاری، کثیرالجہتی تعلقات، بین الاقوامی قوانین کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
انہوں نے دورے میں شامل ارکان کے حوالے سے بتایا ہے کہ برسلز سے کچھ اراکین وطن واپس جا رہے ہیں، باقی اسٹراسبرگ میں مشن جاری رکھیں گے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 2 ہفتوں سے مسلسل نان سٹاپ اجلاس اور ملاقاتیں کیں اور بلاول بھٹو زرداری نے بہترین انداز میں وفد کی قیادت کی۔
شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیانیے کو دیانتداری اور جذبے کے ساتھ پیش کیا گیا۔
ٹیم پر مکمل اعتماد پر وزیرِاعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شیری رحم ن نے کہا ہے کہ سینیٹر شیری رحم ن وفد کی
پڑھیں:
شنگھائی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فودان یونیورسٹی کا دورہ، پاک-چین دوستی کے مستقبل پر خطاب
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زہیمِن سے ملاقات کی جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: پاک چین دوستی آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہوگی: صدر مملکت آصف زرداری
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبا سے بھی ملاقات کی اور پاک چین دوستی کے ماضی، حال اور مستقبل کے موضوع پر خطاب کیا۔ ان کے خطاب سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات پیش کیے۔
خطاب کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیے اور عالمی تعلقات عامہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
دوسری طرف چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ہاؤ نے صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے شنگھائی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں مس ہاؤ نے پاکستان کے ساتھ بھی اسی نوعیت کا چیمبر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
صدر اور خاتونِ اول نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو چین یونیورسٹی