— فائل فوٹو 

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) نے بتایا کہ مظفرآباد میں 21واں اٹامک انرجی کینسر اسپتال تکمیل کے قریب ہے۔

پی اے ای سی کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو کینسر کیئر کا 6 دہائیوں کا تجربہ ہے۔

پی اے ای سی نے مزید بتایا کہ 20 اٹامک انرجی کینسر اسپتال کینسر سے جنگ میں سب سے آگے ہیں۔

پی اے ای سی کے مطابق یہ 20 اسپتال سالانہ کینسر سے متاثرہ 40 ہزار مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔

پی اے ای سی نے بتایا کہ اسپتالوں میں سالانہ تشخیص و علاج کے 10 لاکھ سے زائد پروسیجر ہوتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اٹامک انرجی پی اے ای سی

پڑھیں:

10 کروڑ کی ’A1‘ نمبر پلیٹ خریدنے والے صنعتکار انتقال کر گئے

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

پاکستان کی مہنگی ترین اور نایاب نمبر پلیٹ خریدنے والے صنعت کار مزمل پراچہ انتقال کرگئے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

مزمل پراچہ نے جون 2024 میں سندھ حکومت کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کی گئی نایاب و انوکھی نمبر پلیٹس میں سے سب سے منفرد نمبر پلیٹ خریدی تھی۔

انہوں نے 10 کروڑ روپے میں ’اے ون‘ نمبر کی پلیٹ خریدی تھی جس کے بعد ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

اب اطلاعات آرہی ہیں کہ مزمل پراچہ کا دبئی میں کینسر کے باعث انتقال ہوگیا ہے۔

یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 10 کروڑ کی ’A1‘ نمبر پلیٹ خریدنے والے صنعتکار انتقال کر گئے
  • جنرل ساحر شمشاد کا دورہ مصر: صدر،  اعلیٰ حکام سے دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • خالد مقبول صدیقی کی پاک امریکہ تجارتی معاہدے کی کامیاب تکمیل پر وزیراعظم پاکستان کو مبارکباد
  • کراچی : 2 دریا کے قریب ایک شخص نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگادی
  • رینجرز و پولیس کی سہراب گوٹھ، گڈاپ ٹاؤن اور ناردرن بائی پاس پر کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار
  • ایل جی انرجی سلوشن اور ٹیسلا کے درمیان 4.3 ارب ڈالر کا بیٹری فراہمی معاہدہ
  • پاکستان کی بچوں میں کینسر کے خلاف عالمی پلیٹ فارم میں شمولیت
  • ٹیسلا اور جنوبی کوریا کی ایل جی انرجی سلوشن میں 4.3 ارب ڈالر کا معاہدہ
  • وزیر خزانہ ٹریڈ مذاکرات کی تکمیل کیلئے آج امریکہ پہنچیں گے
  • روس کے قریب 8.7 شدت کا طاقتور زلزلہ، جاپان اور بحرالکاہل میں سونامی کی وارننگ جاری