کراچی:

سرجانی ٹاؤن کے ڈی اے فلیٹ کے قریب مسٹر کون ریسٹورنٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک رکشا ڈرائیور جاں بحق جبکہ خاتون اور بچی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں کے ڈی اے فلیٹ کے قریب مسٹر کون نامی ریسٹورنٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 55 سالہ رکشا ڈرائیور جاں بحق جبکہ خاتون اور بچی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی جبکہ زخمیوں کی شناخت 50 سالہ تہمینہ زوجہ شہزاد، اس کا بیٹا 22 سالہ نعمان ولد شہزاد، 6 سالہ زینب دختر منیب، 20 سالہ زریاب ولد عبدالستار اور 30 سالہ سبحان ولد سعید کے ناموں سے کی گئی۔

ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن سب انسپکٹر محمد علی شاہ نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کہ اتوار اور پیر کی شب ڈھائی اور تین بجے کے درمیان کے ڈی اے مسٹر کون ریسٹورنٹ کے سامنے پنکچر والے کے قریب سے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے سکس سیٹر رکشا پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رکشا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

سب انسپکٹر نے مزید بتایا کہ ریسٹورنٹ کے باہر ایک اور رکشا کھڑا تھا جس میں ماں بیٹا بیٹھے تھے جو فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے، ریسٹورنٹ پر بیٹھی بچی اور ریسٹورنٹ کا ملازم بھی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ رکشا ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لائے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ شبہ ہے کہ ملزمان نے رکشا ڈرائیور کو ٹارگٹ کر کے فائرنگ کی کیونکہ فائرنگ ریسٹورنٹ سے تقریباً 200 میٹر کے فاصلے سے کی گئی جبکہ جس مقام سے فائرنگ کی گئی وہاں سے رکشا کچھ ہی فاصلے پر تھا۔

سب انسپکٹر نے بتایا کہ مسٹر کون کے ریسٹورنٹ کے مالک کو کچھ عرصہ قبل بھتے کے لیے واٹس ایپ پر میسج موصول ہوا تھا، تحقیقات میں معلوم ہوا تھا کہ جس نمبر سے میسج آیا وہ نمبر ساؤتھ افریقا سے آپریٹ ہو رہا ہے اور وہ نمبر کراچی کی ایک سابقہ سیاسی تنظیم کے کارندے کا ہے۔ اس نمبر پر متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم کچھ دنوں بعد وہ نمبر بند کر دیا گیا تھا، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 9 خول برآمد کیے گئے جو فارنزک لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ریسٹورنٹ پر کیمرے لگے ہوئے ہیں تاہم فائرنگ کرنے والوں کا فاصلہ بہت زیادہ تھا جس کی وجہ سے وہ کیمروں کی رینج میں نہیں آئے تاہم واقعے کی دونوں پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

زخمی ہونے والی خاتون تہمینہ نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بلال کالونی سے اپنے بھتیجے کی شادی میں شرکت کر کے واپس آرہی تھیں اور رکشا ڈرائیور بھی ان کے محلہ کا ہے، کولڈرنک پینے کے لیے وہ وہاں رکیں تھیں کہ نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ اور ان کا بیٹا زخمی ہوگئے۔

خاتون جس رکشا میں تھیں اس کے ڈرائیور نے بتایا کہ رکشا میں سوار ماں بیٹا فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے، سرجانی ٹاؤن لیاری سیکٹر 36 کے رہاٸشی اور میرے پڑوسی ہیں۔ نعمان اور 6 سالہ زینب کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے بارے میں تھوڑی بہت معلومات حاصل کر لی گئی ہیں تاہم فی الحال وہ ملزمان کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتا سکتے کیونکہ اس کا فائدہ ملزمان کو ہی ہوگا۔

ایس ایچ او محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بہت جلد ملزمان گرفتار کر لیے جائیں گے، پولیس ان کے تعاقب میں لگی ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اندھا دھند فائرنگ رکشا ڈرائیور سرجانی ٹاو ن ریسٹورنٹ کے نے بتایا کہ فائرنگ کی مسٹر کون کے قریب

پڑھیں:

پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے

پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کےچاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کےگھر سےکروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے، 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوپشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگراضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکووں نےحالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل ، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
  • کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق
  • کراچی: براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب  ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر بھتیجا جاں بحق، چچا زخمی
  • کراچی میں 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
  • نوکری سے نکالنے پر ملازم نے بریانی سینٹر کے مالک پر فائرنگ کردی
  • سرگودھا: 15 سالہ طالبہ سے 16 ماہ تک 5 ملزمان کی مبینہ زیادتی
  • لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار
  • پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار