اضافی سامان نہ لیجانے پر چینی خاتون کا میلان ایئرپورٹ پر لیٹ کر احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میلان: چینی سیاح خاتون نے ایئرپورٹ پر اضافی سامان نہ لے جانے کی اجازت ملنے پر ہنگامہ برپا کر دیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی ایک سیاح خاتون نے اٹلی کے میلان ایئرپورٹ پر اس وقت ہنگامہ کھڑا کر دیا جب انہیں زائد وزن والے بیگ کے باعث پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق خاتون کو جب ایئرپورٹ عملے نے اضافی سامان پر یا تو مقررہ فیس ادا کرنے یا بیگ کا وزن کم کرنے کی ہدایت دی تو وہ شدید برہم ہو گئیں۔ طیش میں آ کر انہوں نے عملے سے تلخ کلامی کی اور پھر احتجاجاً ایئرپورٹ کے فرش پر لیٹ کر چیخ و پکار شروع کر دی۔
https://www.
خاتون کا یہ ڈرامائی احتجاج نہ صرف عملے اور دیگر مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث بنا بلکہ وہاں موجود افراد نے اس ساری صورتحال کو موبائل فون کیمروں میں قید کر کے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر دیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق خاتون کی یہ حرکت فضول ثابت ہوئی کیونکہ ایئرلائن نے انہیں بورڈنگ کی اجازت نہیں دی اور پرواز روانہ ہو گئی۔ بعد ازاں انہیں اپنی اگلی منزل کے لیے دوبارہ ٹکٹ خریدنا پڑا۔
یاد رہے کہ فضائی سفر کے دوران بیگیج کی حد مقرر ہوتی ہے اور مقررہ وزن سے تجاوز پر اضافی فیس وصول کی جاتی ہے یا مسافر کو سامان کم کرنا پڑتا ہے۔ ایوی ایشن حکام نے اس واقعے کو فضائی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
کراچی میں سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ موت گاڑی میں گیس بھر جانے سے ہوئی، حتمی رپورٹ آنے پر موت کی وجہ واضح ہوگی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے، اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔