پاکستان حج مشن کی 2025 کے کامیاب حج آپریشنز کی شاندار تکمیل پر تقریب، آئندہ مزید بہتری کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا ہے کہ حج آپریشنز کی بروقت تیاری اور مسلسل بہتری اہمیت رکھتی ہے، اپنے عملے، ناظمین کو آئندہ حج کے لیے بہت پہلے سے تیار کریں گے تاکہ حجاج کرام کے اندراج کے ساتھ ہی ان کی تربیت کا بھی آغاز ہو جائے، 2025 کے حج کی کامیاب تکمیل پر فلاحی عملے کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، آخری پاکستانی حاجی کی روانگی تک مشن اپنی خدمات جاری رکھے گا۔
میڈیا سیل مکہ مکرمہ کے کوآرڈینیٹر نادر بادشاہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان حج مشن کی جانب سے مکہ مکرمہ میں ایک پروقار تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں 2025 کے حج کی کامیاب تکمیل پر فلاحی عملے کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔(جاری ہے)
وفاقی سیکرٹری برائے وزارت مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمٰن نے آئندہ حج آپریشنز کی بروقت تیاری اور مسلسل بہتری پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہزار میل کا سفر بھی پہلے قدم سے شروع ہوتا ہے۔ ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے حج انتظامات کی منصوبہ بندی اور تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عملے خاص طور پر ناظمین کو آئندہ حج کے لیے بہت پہلے سے تیار کریں گے۔ اسی طرح جیسے ہی حجاج کرام کا اندراج شروع ہو، ان کی تربیت کا عمل بھی شروع ہو جائے گا تاکہ وہ اس مقدس سفر کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔انہوں نے وزارت کی کارکردگی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے فلاحی عملے، ایس ڈی ایس اور طبی عملے کی بھرتی کے لیے سخت معیار مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مہارت اورقابلیت کو ترجیح دیں گے۔ امیدواروں کو منیٰ اور عرفات کے جغرافیہ سے مکمل واقفیت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تقرریوں میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیحات ہوں گی- ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا کہ 2025 کے کامیاب حج کا سہرا وزارت مذہبی امور اور دفتر امور حجاج پاکستان (او پی اے پی) کے درمیان موثر رابطے اور ہم آہنگی کے سر ہے۔ ہماری ٹیمیں مکمل طور پر رابطے میں تھیں اور یکجہتی کے ساتھ کام کرتی رہیں۔ ہم آئندہ اس ربط اور ٹیم ورک کو مزید مضبوط بنائیں گے تاکہ حجاج کرام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا کہ اگرچہ اس سال کے حج آپریشنز کا اختتام جاری ہے، اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ آخری پاکستانی حاجی کی روانگی تک مشن اپنی خدمات جاری رکھے گا۔ ڈی جی حج نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) حج عبدالوھاب سومرو نے فلاحی عملے کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت کی بدولت حج 2025 کامیابی سے ہمکنار ہوا، لیکن ہم اس پر قناعت نہیں کریں گے، آئندہ سال ہم اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھانے کا عزم رکھتے ہیں۔انہوں نے خاص طور پر بزرگ حجاج کے لیے رہائش کی سہولیات میں بہتری کے منصوبے پیش کئے۔ مکہ، مدینہ، منیٰ اور عرفات میں واقع مزید رہائش فراہم کرنے کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہم ہر سال حج کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے نئی تجاویز لاتے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، حجاج کی خدمت ایک مقدس اعزاز ہے۔ مکہ مکرمہ کے چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مرزا علی محسود نے حجاج کرام کی خدمت کو ایک روحانی سعادت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے مہمانوں کی خدمت کی یہ عظیم ذمہ داری سونپی ہے اور اس میں عظیم اجر پوشیدہ ہے۔ انہوں نے وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر عطا الرحمٰن کی قیادت میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے ذریعے عملے کی تقرری کے عمل کو سراہا جو شفافیت، میرٹ پر مبنی ہے۔ انہوں نے ناظم سکیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہترین اقدام ہے جسے مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پری حج آپریشنز کامیابی سے مکمل ہوئے اور اب ہم اسی لگن اور محنت سے پوسٹ حج خدمات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔ مکہ مکرمہ کے کوآرڈینیٹر ذوالفقار خان نے حج 2025 کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری دلی دعائیں ان تمام افراد کے لیے ہیں جنہوں نے دن رات محنت کی تاکہ حجاج کرام کو سہولت، تحفظ اور آرام فراہم کیا جا سکے۔تقریب میں سینئر افسران بشمول سجاد حیدر یلدرم (کوآرڈینیٹر ایف اینڈ سی)، عزیزاللہ خان (ڈائریکٹر مکہ) اور وزارت مذہبی امور کے دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر یہ پیغام واضح تھا کہ پاکستان حج مشن اپنے معیار کو مزید بہتر کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ بروقت تربیت، سخت بھرتی کا عمل اور بہتر سہولیات کے ساتھ وزارت آئندہ حج کو مزید کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہے، کیونکہ واقعی ہزار میل کا سفر ایک قدم سے ہی شروع ہوتا ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈاکٹر عطا الرحم ن نے انہوں نے کہا کہ فلاحی عملے کرتے ہوئے مکہ مکرمہ عملے کی کریں گے کے لیے
پڑھیں:
’بیگز کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان نکال لیا گیا‘، لکھنؤ ایئرپورٹ پر حجاج کے ساتھ بڑی چوری
بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں واقع ایئرپورٹ پر حج کی سعادت حاصل کر کے واپس آنے والے متعدد مسافروں نے اپنے سامان سے قیمتی اشیاء غائب ہونے اور بیگز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں جس کے بعد ایئرپورٹ پر شدید احتجاج اور ہنگامہ دیکھنے میں آیا۔
متاثرہ حجاج نے ایئرپورٹ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوری وضاحت اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
लखनऊ एयरपोर्ट पर हाजियों का बुरा हाल।
महिला हाजी ने बताया कि 5 सिल्वर रिंग ,
6 परफ्यूम , दो सोने की नाक की कील , 5 हिजाब , बच्चों के खिलौने चोरी हो गए कोई सुनने को तैयार नहीं।https://t.co/k1xKVk5E1Q pic.twitter.com/tJ8dKcQqad
— Faridul Hasan (@faridulhasan98) June 2, 2026
متعدد مسافروں کا کہنا ہے کہ انہیں حج کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہوا تاہم وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر سامان کی ترسیل اور انتظامی نظام پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔
ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کا قیمتی سامان غائب ہو گیا، جس میں 5 چاندی کی انگوٹھیاں، 6 پرفیوم، دو سونے کی بالیاں، 5 برقعے اور بچوں کے کھلونے شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے تالا لگایا ہوا تھا اور شیٹ لگائی تھی لیکن چین کھول کر سب نکالا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھانے میں کھڑی بس سے لاکھوں کا سامان چوری، ’صرف ہماری پولیس ہی ایسا کرسکتی ہے‘
ایک متاثرہ حاجی اکبر علی نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ واپس لوٹے مگر ان کا ایک بیگ ایئرپورٹ پر غائب تھا۔ ان کے مطابق طویل انتظار کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی واضح جواب نہیں دیا گیا۔
ایک اور مسافر نے الزام لگایا کہ ان کے سامان کا لاک ٹوٹا ہوا تھا جبکہ بیگ سے پرفیوم، جائے نماز، حجاب اور دیگر ضروری اشیاء غائب تھیں جس سے مسافروں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
pic.twitter.com/L7PneB1zPj
— Mukhtar Muhammad (@mukhtarshaikh4u) June 2, 2026
حاجی حبیب نے دعویٰ کیا کہ ان کے دو بیگ مکمل طور پر لاپتہ ہیں جبکہ ایک بیگ کا لاک ٹوٹ کر اندر سے قیمتی سامان نکال لیا گیا۔ ان کے مطابق متعدد قیمتی اشیاء جن میں پرفیوم، گھڑیاں، چاندی کی انگوٹھیاں اور سونے کی بالیاں شامل ہیں غائب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے واقعات سے درجنوں دیگر حجاج بھی متاثر ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ایہ انتہائی شرمناک حرکت کی گئی ہے۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ مسلمانوں سے نفرت میں یہ لوگ چور بھی بن گئے ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ ہر طرف کیمرے لگے ہوتے پھر آخر چور کیوں نہیں پکڑے جا رہے؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر پورٹ ایئر پورٹ سامان چوری چوری حج حج 2026