ایرانی حجاج کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
سعودی عرب نے ایرانی حجاج کی بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔
وزارت حج کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت کی ہدایت پر ایرانی حجاج کی دیکھ بھال کیلئے آپریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق پہلے مرحلے میں حجاج کے پہلے گروپ کو مدینہ سے ایئرپورٹ پہنچایا گیا ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ اس سال تقریباً 76 ہزار ایرانیوں نے فریضہ حج ادا کیا ہے۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی