ایران(نیوز ڈیسک)اسرائیل اور ایران کی جنگ کے باعث پاکستانی ایران میں پھنس گئے تاہم اب پاکستانی طلبا کو لےکر 6 بسیں تفتان بارڈر کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق تفتان بارڈر پر آج شام 4بجے کے بعد بھی راہداری ملے گی۔ اتوار کو 180 پاکستانیوں نے باڈر کراس کیا ۔ واپس آنےوالوں میں 168 زائرین،12 تاجر شامل ہیں۔

ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری ملاقاتوں کے لیے پاکستان میں ہیں ، ایران میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

مدثر ٹیپو نے تہران میں سفارتخانے ، مشہد اور زاہدان میں قونصل خانے اور وزارت خارجہ اسلام آباد میں قائم یونٹ کا نمبر اور ای میل سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

واضح رہے کہ ایران سے متصل پنجگور کے دونوں کراسنگ پوائنٹس غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیے گئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان فضائی راستہ بھی بند ہے۔

اسرائیلی حملوں کے پیش نظر وزارت داخلہ نے شہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایران میں

پڑھیں:

 پاکستان کا ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ    

ویب ڈیسک :پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں کامیابی کے ساتھ روانہ ہو گیا۔

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق سیٹلائٹ چین کے شیچانگ سینٹر سے راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا ہے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے، زرعی نگرانی اور ماحولیاتی تجزیے کے شعبوں میں انقلاب برپا کرے گا۔ سیٹلائٹ سی پیک، علاقائی منصوبہ بندی اور قدرتی وسائل کے انتظام کے منصوبوں کی نگرانی کرے گا۔

تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر

یہ سیٹلائٹ نقل و حمل کے نیٹ ورکس اور جغرافیائی خطرات کی نشاندہی بھی کرے گا۔

یہ پاکستان کا دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہے۔ پہلاریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 2018 میں چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا تھا۔

ترجمان اسپارکو کے مطابق اس وقت پاکستان کے 5سیٹلائٹ خلاء میں موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کی جانب سے 19 فیصد ٹیرف عائد کیئے جانے پر پاکستانی وزارت خزانہ نے رد عمل جاری کر دیا
  • اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھنے کا امکان، طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خبر
  • وزارت تجارت کا افغانستان کے ساتھ ٹیکس رعایتوں کے لئے ایف بی آر کو خط
  • سیاحت اورکلچرکا فروغ، پاکستانی بائیکرزکا گروپ لاہور سے  وسطی ایشیائی ممالک کے سفر پر روانہ
  • پاک امریکا تجارتی معاہدہ  اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا، وزارت خزانہ
  • امریکہ سے معاہدہ،پاکستانی مصنوعات پر لگنے والے ٹیرف میں کمی آئے گی: وزارت خزانہ
  •  پاکستان کا ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ    
  • جامعہ کراچی کے طلبا کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
  • ملتان، بائی روڈ زیارت پر پابندی کیخلاف پریس کانفرنس 
  • میٹرک بورڈ کراچی کے 1 لاکھ 80 ہزار طلبا رزلٹ کیلیے رُل گئے