ایران میں مقیم ہندوستانی شہریوں کیلئے بھارتی سفارتخانے نے ایڈوائزری جاری کی
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر بھارتی شہری گھبرائیں نہیں بلکہ ہوشیاری سے کام لیں اور تہران میں موجود بھارتی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی سفارتخانے نے ایران میں موجود بھارتی شہریوں کے لئے آج ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر بھارتی شہری گھبرائیں نہیں بلکہ ہوشیاری سے کام لیں اور تہران میں موجود بھارتی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔ ایڈوائزری میں تمام بھارتی شہریوں اور بھارتی نژاد افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ چوکنا رہیں، غیر ضروری سرگرمیوں سے بچیں، بھارتی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر رکھیں اور مقامی حکام کی ہدایت کے مطابق سکیورٹی پروٹوکول پر عمل کریں۔ بھارتی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک گوگل فارم شیئر کیا ہے اور تمام بھارتی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ یہ فارم بھر کر اپنی تفصیلات فراہم کریں۔
سفارتخانے نے کہا کہ براہِ کرم یاد رکھیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، صرف احتیاط برتیں اور تہران میں بھارتی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔ تہران میں موجود بھارتی مشن نے ایک ٹیلیگرام لنک بھی فراہم کیا ہے تاکہ ایران میں موجود بھارتی شہری اس سے جڑ کر حالات سے متعلق اپڈیٹس حاصل کر سکیں۔ سفارتخانے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ براہِ کرم نوٹ کریں کہ یہ ٹیلیگرام لنک صرف ان بھارتی شہریوں کے لئے ہے جو اس وقت ایران میں موجود ہیں۔ ایڈوائزری میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں رابطے کے لئے کچھ فون نمبرز بھی جاری کئے گئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھارتی سفارتخانے میں موجود بھارتی ایڈوائزری میں بھارتی شہریوں سفارتخانے نے تہران میں ایران میں گیا ہے کہ
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ