پی آئی اے نجکاری: ملازمین سمیت دو نئے خریدار میدان میں آ گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ ساتھ اب پی آئی اے کے ملازمین نے بھی قومی ایئرلائن کی خریداری میں باقاعدہ دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔
پرائیویٹائزیشن کمیشن کو جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق پیپلز یونیٹی (سی بی اے) کے صدر ہدایت اللہ خان اور سینیئر اسٹاف ایسوسی ایشن (ساسا) کے صدر عقیل صدیقی نے مشترکہ طور پر پی آئی اے خریدنے کی پیشکش جمع کرائی ہے۔
ملازمین کا مؤقف ہے کہ ایئرلائن کے اصل وارث وہ خود ہیں، اس لیے ادارے کی خریداری کا پہلا حق بھی انہی کو حاصل ہونا چاہیے۔
ادھر کمیشن ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ بھی پی آئی اے کے لیے پیشکش دے چکی ہے، جب کہ اس سے پہلے میاں منشا گروپ، عارف حبیب گروپ اور ٹبا گروپ بھی نجکاری کمیشن کو پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں۔
پی آئی اے کی خریداری کے لیے پیشکش جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون مقرر کی گئی ہے، اور یہ حکومت کی جانب سے قومی ایئرلائن کو فروخت کرنے کی دوسری کوشش ہے۔ اس سے قبل کی گئی پہلی کوشش ناکام ہو چکی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی آئی اے
پڑھیں:
بلوچستان میں محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم
فائل فوٹوبلوچستان میں محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم ہوگیا، سال 25-2024 کے لیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی۔
محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق 2025 میں گندم کی خریداری نہ ہونے سے بلوچستان میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا، بلوچستان کابینہ کی منظوری سے صوبے میں 2023 کا اسٹاک ریلیز کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ستمبر 2025 تا مارچ 2026کے لیے محکمہ کے پاس گندم دستیاب نہیں ہے، موجودہ گندم بحران کے حوالے سے بلوچستان حکومت کو سمری بھجوا دی گئی ہے۔
محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق سمری میں پاسکو یا پنجاب حکومت سے 5 لاکھ بیگز گندم کی خریداری کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعد گندم کی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔