ملک بھر میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، ہارون آباد اور فورٹ عباس میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح سندھ کے سکھر، نوابشاہ، سبی، جیکب آباد اور حیدرآباد جیسے شہروں میں بھی گرمی اپنے عروج پر ہے، جہاں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں موسم شدید گرم، بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

بلوچستان کے میدانی اضلاع میں موسم خشک اور شدید گرم رہنے کی توقع ہے، تاہم کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ اور بٹگرام جیسے اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ادھر مری، گلیات، کشمیر، ناران، کاغان اور گردونواح میں بھی چند مقامات پر بارش متوقع ہے، جس سے بالائی علاقوں کے موسم میں قدرے بہتری آ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: قیامت خیز گرمی کے بعد بارش کی امید، موسم بہتر ہونے کی نوید

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی یہ شدید لہر آئندہ چند روز تک جاری رہے گی، جبکہ گلگت بلتستان میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث گلیشیئرز کے پگھلنے کا عمل تیز ہو گیا ہے، جس سے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور پانی و ٹھنڈے مشروبات کا وافر استعمال کریں تاکہ ہیٹ اسٹروک جیسے خطرناک اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آندھی بارش جھکڑ شدید گرمی محمکہ موسمیات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ندھی جھکڑ محمکہ موسمیات محکمہ موسمیات

پڑھیں:

کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سردیاں کوئٹہ موسم

متعلقہ مضامین

  • فلمی ٹرمپ اور امریکا کا زوال
  • راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں اضافہ
  • کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے
  • پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
  • محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا
  • سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ  
  • حریت کانفرنس کی طرف سے دو کشمیری ملازمین کی جبری برطرفی کی شدید مذمت
  • ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا
  • کراچی میں آج ہلکے زلزلے محسوس کیے گئے
  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، محکمہ موسمیات