2007 کی کامیاب فلم پارٹنر کی معاون اداکارہ دیپشیکھا ناگپال نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور گووندا کے درمیان ایک عجیب کیفیت دیکھنے کو مل رہی تھی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ دونوں اسٹارز اپنی موجودگی اور اسکرین پر اثر کے حوالے سے کچھ حد تک ایک دوسرے سے خوف کا شکار تھے۔

دیپشیکھا کا بیان

دونوں بڑے اسٹارز تھے، اور دونوں کے فین فالوونگ میں کوئی کمی نہیں تھی۔ لیکن جب ایک ہی فلم میں 2 پاورفل پرسنیلٹیز ہوں، تو تھوڑی سی انسیکیورٹی کا آنا فطری ہے۔

یہ بھی پڑھیے گووندا ایک ارب روپے کے فلمی منصوبوں کا حصہ کیوں نہیں بنے؟

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی لڑائی نہیں تھی، بس ایک خاموش مقابلہ تھا کہ کون زیادہ سین لے رہا ہے؟ کس پر زیادہ کیمرہ فوکس ہے؟

یاد رہے کہ فلم ’پارٹنر‘ 2007 میں ریلیز  ہوئی تھی۔ اس کے ہدایت کار ڈیوڈ دھون تھے جبکہ سلمان خان(پریم) اور گووندا( بھاسکر) مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔ فلم نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی۔ اور آج بھی یادگار کامیڈی سمجھی جاتی ہے۔

ان دنوں سلمان خان گووندا کے باہمی تعلقات کیسے ہیں؟

دیپشیکھا نے بتایا کہ فلم مکمل ہونے کے بعد دونوں اسٹارز کے درمیان رنجش نہیں رہی۔ وہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، تاہم وہ شاید دوبارہ اس انداز میں کسی فلم میں اکٹھے نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیے سلمان خان کی وضع قطع میں تبدیلی، مداح حیران رہ گئے

فلمی ستاروں کے درمیان مقابلہ فلمی دنیا کا حصہ ہے، لیکن اس کے باوجود ’پارٹنر‘ نے کامیڈی، میوزک، اور اداکاری میں وہ سب کچھ دیا جو ایک بلاک بسٹر کو درکار ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

دیپشیکھا ناگپال سلمان خان فلم پارٹنر گووندا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فلم پارٹنر گووندا

پڑھیں:

مرڈوک اور وال اسٹریٹ جرنل مقدمہ نمٹانے کے خواہشمند ہیں، ٹرمپ کا انکشاف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وال اسٹریٹ جرنل اور اس کے ارب پتی مالک روپرٹ مرڈوک ان کے خلاف دائر ہتکِ عزت کے مقدمے کو طے کرنے کے لیے رابطے میں ہیں۔

ٹرمپ نے 18 جولائی کو وال اسٹریٹ جرنل اور اس کے مالکان کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ مقدمے کی بنیاد ایک متنازع رپورٹ ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کو سالگرہ کی مبارکباد دی، جس میں ایک جنسی نوعیت کی تصویر اور کچھ خفیہ اشارات بھی شامل تھے۔

ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’وال اسٹریٹ جرنل نے میرے ساتھ بہت برا سلوک کیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ مرڈوک اسے کنٹرول کرتے ہیں، شاید کرتے ہوں، شاید نہ کرتے ہوں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’وہ ہمارے ساتھ کچھ معاملہ طے کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ شاید وہ چاہتے ہیں کہ ہم مقدمہ واپس لے لیں، لیکن دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔‘‘

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب ان کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے تو وہ خاموش نہیں بیٹھتے۔ ان کا مؤقف ہے کہ ایپسٹین کو دی گئی سالگرہ کی مبارکباد جعلی ہے اور یہ خبر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی نیت سے شائع کی گئی۔

پیر کو عدالت میں دائر ایک درخواست میں ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ روپرٹ مرڈوک کا فوری بیان ریکارڈ کیا جائے۔ دوسری جانب، وال اسٹریٹ جرنل نے اس معاملے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • قوم کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے، 5 اگست کا احتجاج ملک گیر تحریک ہوگی، سلمان اکرم راجا
  • صبا قمر اچانک طبعیت بگڑنے پر آئی سی یو میں داخل
  • محبت کی فتح؛ لو اسٹوری فلم سَیّارا” نے دنیا بھر کے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا
  • چین اور نیپال نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، چینی صدر
  • اسم محمد انگلینڈ اور ویلز میں مسلسل دوسرے سال بچوں کا مقبول ترین نام رہا،رپورٹ
  • برطانیہ میں مسلسل دوسرے برس ’محمد‘ لڑکوں کا سب سے مقبول نام بن گیا
  • محبت کی فتح؛ لو اسٹوری فلم سَیّارا نے دنیا بھر کے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا
  • حکمران بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں سے خوفزدہ ہیں: علیمہ خان
  • کومل میر کو کون اپنی بہو بنانا چاہتا ہے؟ یشما گل کا انکشاف
  • مرڈوک اور وال اسٹریٹ جرنل مقدمہ نمٹانے کے خواہشمند ہیں، ٹرمپ کا انکشاف