—فائل فوٹو

سندھ کے معروف صوفی بزرگ عبداللّٰہ شاہ غازیؒ کے 1295ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ عرس کا افتتاح قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ نے کیا۔

 انہوں نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، دعا مانگی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ 

محکمہ اوقاف کے مطابق تین روزہ عرس میں شرکت کےلیے ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مجھے یقین ہے کہ سندھ ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا: اویس قادر شاہ

اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ میرا یقین ہے کہ صوبہ سندھ ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کو گزشتہ رات غسل دیا گیا تھا۔

 تین روزہ تقریبات کے دوران محفل سماع، محفل نعت اور محفل میلاد کا اہتمام کیا جائے گا۔ 

انتظامیہ نے کہا کہ دوسرے روز میئر کراچی مرتضی وہاب آئیں گے جبکہ تیسرے اور آخری روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مزار پر حاضری دیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ترقی کرے گا

پڑھیں:

کوئٹہ، پرائیویٹ اسکولز کی انتخابی شیڈول میں امتحانات کو مدنظر رکھنے کی اپیل

اپنے بیان میں آل بلوچستان پرائیویٹ اسکولز فیڈیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان اسکولز کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کر کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن بلوچستان نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول ترتیب دیتے ہوئے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھا جائے۔ اپنے بیان میں آل بلوچستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر نذر بڑیچ، سینئر نائب صدر حاجی سلیم ناصر، جنرل سیکرٹری حضرت علی کوثر و دیگر رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تجویز دی ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان کوئٹہ میں اسکولوں کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کرے۔ 20 نومبر سے کوئٹہ میں سالانہ امتحانات شروع ہو رہے ہیں، جبکہ ہشتم بورڈ کا امتحانات بھی 24 نومبر سے شروع ہوں گے۔ ایسے میں کوئٹہ کے تمام نجی و سرکاری اسکولز کے اساتذہ و دیگر عملہ امتحانات میں مصروف ہوں گے۔ لہٰذا الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان اسکولز کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کر کرے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، پرائیویٹ اسکولز کی انتخابی شیڈول میں امتحانات کو مدنظر رکھنے کی اپیل
  • سالانہ 500 سے زائد لوگوں کی ہلاکت، افغانستان میں زلزلے کیوں عام ہیں؟
  • کتاب "غدیر کا قرآنی تصور" کی تاریخی تقریبِ رونمائی
  • پیپلز پارٹی نااہلی اور کرپشن کا امتزاج، احتجاجی مہم کا آغاز کر دیا۔ منعم ظفر خان
  • کراچی آرٹس کونسل میں 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز
  • نئی نجی ایئرلائن کا شاندار آغاز
  • کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز
  • بابا گورونانک کا 556ویں جنم دن، ننکانہ صاحب کے تعلیمی اداروں میں 3 روزہ تعطیل
  • بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کیلیے سیکورٹی پلان پر مشاورت
  • امانت و دیانت، عوامی خدمت اور شہر کی تعمیر و ترقی جماعت اسلامی کا وژن ہے، منعم ظفر