شاہراہِ بھٹو بحریہ ٹاؤن اور ایک ڈیفنس سے دوسرے ڈیفنس ملانے کے لیے بنایا گیا ہے‘فنکشنل لیگ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ ضلع کورنگی کی جانب سے مزدور کنوینشن منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میںمزدوروں اور شہریوں نے شرکت کی، عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ جو حکومت مزدوروں کو اعلان کردہ اجرت نہیں دلا رہی ہے ، وہ حکومت کس منہ سے معاشی ترقی کی باتیں کر رہی ہے، شاہراہِ بھٹو بحریہ ٹاؤن اور ایک ڈیفنس سے دوسرے ڈیفنس ملانے کے لیے بنایا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے شہری پینے کے پانی کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں، اور کرپٹ حکمران ترقی کی باتیں کر رہے ہیں
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ذولفقار علی بھٹو جونیئر کے الزامات گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں، ترجمان سندھ حکومت
ایک بیان میں بلند خان جونیجو نے کہا کہ اقلیتوں، خواتین اور خواجہ سراؤں کے حقوق پر سندھ حکومت کی پالیسی واضح ہے، ریکارڈ قانون سازی اور عملی اقدامات کیے گئے ہیں، بے بنیاد الزامات سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت بلند خان جونیجو نے کہا ہے کہ ذولفقار علی بھٹو جونیئر کے الزامات گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں، سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم کے ذریعے 21 لاکھ گھر متاثرین کو دینے کا تاریخی عمل شروع کیا ہے۔ ذولفقار علی بھٹو جونیئر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان حکومتِ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتونِ اول پاکستان بی بی آصفہ بھٹو زرداری خود متاثرہ خواتین کو مالکانہ حقوق کے کاغذات دے رہے ہیں، سندھ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے اپنے وعدے پر عمل کر رہی ہے۔ بلند خان جونیجو نے کہا کہ اقلیتوں، خواتین اور خواجہ سراؤں کے حقوق پر سندھ حکومت کی پالیسی واضح ہے، ریکارڈ قانون سازی اور عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔