چین اور نیپال نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز

بیجنگ:  چینی  صدر شی جن پھنگ اور نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل نے چین نیپال سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ 70 سال قبل چین اور نیپال کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام سے لے کر اب تک بین الاقوامی اور علاقائی حالات میں کیسی بھی تبدیلی آئی ہو، دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، ایک دوسرے کے ساتھ برابری کا برتاؤ کیا ہے اور باہمی فائدے پر مبنی  تعاون کیا ہے، جس سے مختلف سماجی نظاموں اور بڑے اور چھوٹے ممالک کے درمیان دوستانہ بقائے باہمی کا ایک نمونہ قائم ہوا ہے۔

حالیہ برسوں میں چین اور نیپال کے تعلقات نے صحت مند اور مستحکم طور پر ترقی کی ہے، سیاسی باہمی اعتماد مضبوط ہوا ہے، “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر اور مختلف شعبوں میں تعاون میں توسیع ہوئی ہے، اور   ترقی اور خوشحالی کے لئے چین اور نیپال کے مابین اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری گہری ہوئی ہے.

نیپالی صدر  پوڈیل نےاپنے پیغام میں کہا کہ چین نیپال کا قابل اعتماد ہمسایہ اور ترقیاتی شراکت دار ہے۔ نیپال اپنے ملک کی ترقی کے لیے چین کی حمایت  اور  اپنی خودمختاری اور آزادی کے احترام  کے لیے چین کا شکر گزار ہے۔ نیپال ایک چین کے اصول پر سختی سےکاربند ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے اور امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا  خواہاں ہے۔

اسی دن چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور نیپال کے وزیر اعظم پی شرما اولی نے بھی  مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک-چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر چین نے 75 ممالک کے لیے یکطرفہ ویزا استثنیٰ نافذ کر دیا، چینی میڈیا ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ مقرر کردہ ہدف حاصل کرلیا وفاقی حکومت کا سخت ایکشن، ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا یٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی اعلی معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، چینی صدر چین اور سوئٹزرلینڈ نے باہمی جیت پر مبنی تعاون کے جذبے کو پروان چڑھایا ہے، چینی عہد یدار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایک دوسرے کیا ہے

پڑھیں:

آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

میلبرن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے انتخاب نے کامیابی کی راہ ہموار کی۔ بھارت کی پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 125 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، جس میں ابھیشیک شرما نے 68 اور ہرشیت رانا نے 35 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ دیگر بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔ اکشر پٹیل 7، شبمان گل 5، شیوام دوبے 4، سنجو سیمسن 2، سوریا کمار یادیو ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، تلک ورما، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ آسٹریلوی بولرز میں جوش ہیزل ووڈ نے 3، زیویئر بارٹلیٹ اور نیتھن ایلس نے 2، 2 جبکہ مارکس اسٹوئنس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے 126 رنز کا ہدف باآسانی 13.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان مچل مارش 46، ٹریوس ہیڈ 28 اور جوش انگلس 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے، جبکہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ابوظہبی ٹی10 لیگ: 1xBat مسلسل دوسرے سال بھی آفیشل اسپانسر مقرر
  • قدرت سے جڑے ہوئے ممالک میں نیپال نمبر ون، پاکستان  فہرست سے خارج
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی، قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا: مریم نواز
  • آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
  • آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو شکست دے دی
  • بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے قبل نوجوان کرکٹر بین آسٹن کو خراجِ تحسین
  • آیوشمان کھرانہ نے ’اندھا دھن‘ صرف ایک روپے میں کی تھی، وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
  • آیوشمان کھرانہ نے اپنی سپر ہٹ فلم کیلئے کتنا معاوضہ لیا تھا؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے
  • بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل بین آسٹن کی یاد میں خاموشی