آپکی نوکری پنجاب پر تنقید کرنا ہے، عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے صحت اور تعلیم کےلیے جتنا بجٹ مختص کیا اتنا آپ کے صوبے کا ٹوٹل بجٹ نہیں، پنجاب میں پہلی مرتبہ سرکاری اسپتالوں میں لوگوں کو مفت ادویات مل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب فیلڈ اسپتال، کلینک آن وہیلز، مریم نواز ہیلتھ کلینک کامیابی سے چل رہے ہیں، حکومت نے کینسر، ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کی ادویات لوگوں کے گھروں میں پہنچائیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پر نیا ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے مریض پنجاب کے اسپتالوں میں علاج کروانے آتے ہیں، پنجاب کے دروازے تمام صوبوں کی عوام کےلیے کھلے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کی نوکری پنجاب پر تنقید کرنا ہے، کے پی حکومت کی کارکردگی بتانا نہیں۔ 12 سال سے ایک صوبے پر حکومت کرنے کے بعد بھی آپ پنجاب کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں، پنجاب کا بجٹ صرف کتابوں میں نہیں گراؤنڈ پر لگا ہوا نظر آتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف نے کہا کہ
پڑھیں:
جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا: عظمیٰ بخاری
---فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا۔
عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ن لیگ قومی جماعت ہے، قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جس ٹیم کو آپ غیرتجربہ کار کہہ رہے ہیں اس نے پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے، آپ نے 17 سال میں جو سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد ملنے کے باوجود آج بھی تباہی ہی تباہی ہے۔