پارلیمنٹ کیلئے 16 ارب کا بجٹ کیوں؟ بیرسٹر گوہر نے سوال اٹھادیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ کے لیے 16 ارب کا بجٹ رکھنے پر سوال اٹھادیا۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بھارت کی پارلیمنٹ ہم سے بڑی ہے، ان کا بجٹ صرف ساڑھے 5 ارب روپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری قومی اسمبلی آدھا گھنٹہ بھی نہیں چلتی ہے، بتائیں کہ اس کےلیے 16 ارب روپے کا بجٹ کیوں رکھا گیا ہے؟
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کو تب یاد کیوں نہیں آیا جب پنجاب حکومت نے 800 فیصد تک تنخواہیں بڑھائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس سلیب میں بہت غلطیاں ہیں، 22 لاکھ روپے سالانہ آمدن تک کوئی ٹیکس نافذ نہ کیا جائے، ہمیں سوچنا ہو گا ہم عوام کو کیا دے رہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا بجٹ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیٔرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے گئے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔