بانی پی ٹی آئی عمران خان کا حکومت مخالف تحریک 2 ہفتوں کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت مخالف تحریک دو ہفتوں کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کی ملک گیر تحریک، احتجاج کب، کہاں اور کس طرح ہوگا؟
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران کی ہمشیرہ نورین نیازی نے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ قوم دنیا میں جنگی حالات کے باعث متحد ہو جائے، احتجاجی تحریک دو ہفتوں کے لیے مؤخر کررہا ہوں۔
عمران خان کا بڑا حکم
احتجاجی تحریک دو ہفتوں کے لیے موخر کر رہا ہوں قوم دنیا میں جنگی حالات کے باعث متحد ہو جائے ۔
ملاقات کے بعد نورین نیازی کی گفتگو#مزاحمت_ہی_آخری_حل pic.
— Aliᴸᵉᵍᵉⁿᵈˢ (@AliLion0) June 17, 2025
خیبرپختونخوا میں بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں نورین نیازی نے کہاکہ صوبائی حکومت نے بجٹ پیش کردیا ہے، لیکن منظور عمران خان کی ہدایات کے بعد ہی ہوگا۔
ان لوگوں کے لیے جو بجٹ پیش کرتے ہوئے GOKP کے خلاف جعلی خبریں اور پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں۔
امید ہے یہ لوگ کچھ شرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے پر معافی مانگیں گے. pic.twitter.com/w72R9b4tb5
— Faisal Amin Khan (@FaisalAminKhan) June 17, 2025
عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے کہاکہ پی ٹی آئی نے آرمی چیف کے خلاف امریکا میں احتجاج سے لاتعلقی اختیار نہیں کی۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کہہ چکے ہیں کہ وہ ہمارے لوگ ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
???? آرمی چیف کے خلاف امریکہ میں احتجاج کو Disown نہیں کیا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کہہ چکے ہیں کہ وہ ہمارے لوگ ہیں ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں ۔
عظمیٰ خان pic.twitter.com/vGKJTq7Q8u
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) June 17, 2025
عظمیٰ خان نے کہاکہ عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں اگر ان لوگوں کو پاکستان کی فکر ہوتی تو عمران خان کو رہا کر چکے ہوتے۔ اس موقع پر نورین نیازی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کا اسلحہ والا بیان دفاعی تھا۔
???? عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں اگر انہیں پاکستان کی فکر ہوتی تو عمران خان کو رہا کر چکے ہوتے۔ عظمیٰ خان
علی امین گنڈاپور کو اسلحہ والا بیان دفاعی تھا۔ نورین خان pic.twitter.com/61qUjGzVP3
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) June 17, 2025
یہ بھی پڑھیں ’ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے‘، عمران خان نے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ عمران خان نے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا، اور اس کے لیے بیرسٹر علی ظفر کو ہدایت کی تھی کہ پلان بنا کر پیش کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بانی پی ٹی آئی تحریک مؤخر حکومت مخالف تحریک عظمیٰ خان علی امین گنڈاپور علیمہ خان عمران خان نورین خان وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی تحریک مؤخر حکومت مخالف تحریک علی امین گنڈاپور علیمہ خان وی نیوز علی امین گنڈاپور ہفتوں کے لیے نورین نیازی پاکستان کی پی ٹی ا ئی کا اعلان نے کہاکہ کے خلاف
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔