آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی طلبا کا کردار ناقابل فراموش ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کاکہنا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی عوام، خصوصاً طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کرکے بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لیے خاک میں ملا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، اس میں پاک افواج کی حکمت عملی اور قربانیوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے جس اتحاد اور جذبے کا مظاہرہ کیا، اس نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، طلبا و طالبات نے سوشل میڈیا اور علمی محاذ پر جس موثر انداز سے کردار ادا کیا، وہ قابل تحسین اور ناقابل فراموش ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس سے متعلق پاکستانی مؤقف ناقابلِ تبدیل ہے، بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ مذہب، ثقافت اور روایات کے اٹوٹ بندھن میں جُڑے ہوئے ہیں، بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے مٹھی بھر دہشت گرد اس رشتے کو کبھی نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ “فتنۂ ہند” کا اصل چہرہ آج پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے اور پاکستان اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی سطح پر اقدامات سے گریز نہیں کرے گا۔
اس موقع پر جناح ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ، فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے پاک افواج کو جنگ میں کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ طالبات نے کہا کہ ہم پاک افواج سے ہیں اور پاک افواج عوام سے ہیں، یہ رشتہ ہمیشہ سے مضبوط رہا ہے اور آئندہ بھی ناقابل شکست رہے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاک افواج
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔